جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 288 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 288

288 نظام جلسه سالانه حضرت مسیح موعود کو دعوئی ماموریت کے زمانہ میں الہام ہوا وسع مکانک“ اس میں اشارہ تھا کہ مہمانوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ایک اور الہام ہوا وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ یعنی لوگوں سے اکتا نا نہیں اس الہام میں بھی اسی طرف اشارہ تھا کہ اب لوگ حضور کے پاس کثرت سے آئیں گے۔چنانچہ بہت جلد مہمانوں کی آمد کا سلسلہ کثرت سے شروع ہو گیا ہے۔۱۸۸۹ء میں سلسلہ بیعت کا آغاز ہوا اور جماعت کی بنیاد رکھ دی گئی تو مہمانوں کی آمد میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔۱۸۹۱ء میں پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔اس طرح نظام جلسہ کی بنیاد پڑی۔شروع میں تو سب انتظامات حضرت مسیح موعود اور حضرت اماں جان کی ذات میں مرکوز تھے۔ابتدائی جلسوں میں مہمانوں کے ایک حصہ کی رہائش بھی حضور کے گھر میں ہوتی تھی۔بعد میں کام کے پھیلاؤ کے نتیجہ میں جلسہ پر مہمانوں کے قیام و طعام ، ان کی خبر گیری اور ان کے آرام کا خیال رکھنے کا کام ایک الگ شعبہ کی شکل اختیار کر گیا جس کا نام صیغہ جلسہ سالانہ کے طور پر مشہور ہوا اور کسی ایک شخص کو اس صیغہ کا انچارج مقر ر کیا جانے لگا جو جماعت میں ”افسر جلسہ سالانہ کے نام سے شہرت رکھتا ہے۔افسر جلسہ سالانہ اپنی معاونت کیلئے بعض افراد کا انتخاب کرتے اور ان میں کاموں کو تقسیم کر لیتے ہیں۔افسر جلسہ سالانہ کی نگرانی میں اور اس کی زیر ہدایت یہ ٹیم جلسہ کے انتظامات کو سنبھالتی ہے۔افسر جلسہ کا رابطہ مسلسل خلیفہ وقت سے ہوتا ہے۔ان سے ہدایت لیتا اور جلسہ کے کاموں کی پیش رفت سے باخبر رکھتا ہے۔جلسہ کے نظام نے بتدریج ترقی کی اور وسعت اختیار کی۔اس نظام کا ارتقاء اپنی ذات میں ایک الگ مضمون ہے جس کو اس وقت بیان کرنا مد نظر نہیں۔اس مضمون کا بڑا مقصد جلسہ کے نظام کی کسی قدر تفصیلات کا تعارف ہے۔اس تعارف کے لئے (حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ہجرت سے پہلے ) آخری جلسہ سالانہ ۱۹۸۳ء جور بوہ میں منعقد ہوا، اس کے ڈیوٹی چارٹ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔جلسہ سالانہ تو دسمبر میں ہوتا ہے۔لیکن افسر جلسہ سالانہ سال کے شروع میں ہی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ سے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی منظوری لے لیتا ہے۔اس منظوری کی ان اصحاب کو اطلاع دی جاتی ہے جو افسر جلسہ سالانہ کی زیر ہدایت اپنے اپنے شعبہ یا نظامت کی سکیم تیار کرتے ہیں۔افسر جلسہ چھان پھٹک کے بعد اس سکیم کی منظوری دیتے ہیں۔سکیم میں ہر ناظم اپنے کام کی تفصیل اور اس کو انجام دینے کے ذرائع کے ساتھ ساتھ اپنے شعبہ پراٹھنے والے اخراجات کا اندازہ بھی دیتا ہے اور اپنے شعبہ کے بجٹ کی پیشگی منظوری حاصل کرتا ہے۔بعض خصوصی معاملات میں بعض شعبوں کی سکیموں کے لئے افسر جلسہ سالانہ کے ساتھ نائب افسران