جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 272 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 272

272 موضوع پر اپنا کوئی علمی اور تحقیقی مضمون تیار کر کے لائیں اور اسے طلباء کے سامنے پیش کریں۔آخر پر سوال و جواب ہوں۔اس کے علاوہ ہر میٹنگ میں ۳/۴ طلباء کو بھی کچھ Topics دیں جن پر وہ ریسرچ کر کے لائیں اور میٹنگ میں پیش کریں۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس میں ہفتہ بھر کا حاصل مطالعہ پیش کیا جائے۔اس کے لئے ٹیوٹر سمیت سب طلباء بھی تیاری کر کے آئیں اور میٹنگ میں ہی ہر دفعہ ۴٫۵ طلباء کو Pick کر کے ان سے حاصل مطالعہ سنا جائے اور اس پر سوال و جواب بھی ہوں۔یہ کلیہ علمی ٹیوٹوریل ہو گا۔ہر ٹیوٹوریل کے لئے اساتذہ کا ایک پینل ہوگا جو اس میں بیٹھے گا۔ہر کلاس کا ایک مستقل انچارج ہوگا۔اس کے ساتھ پینل میں دو اور اساتذہ ہوں گے جو بدلتے رہیں گے۔پینل کے اساتذہ کی یہ تبدیلی مقالہ کے مضمون کے لحاظ سے ہوگی۔درجہ خامسہ اور سادسہ میں طلباء کے ٹیوٹوریل گروپس کی بجائے سیمینار ہوا کریں اور ان میں وہ مختلف موضوعات پر تحقیق کر کے لیکچر دیں اور سوال و جواب ہوں۔یہ مضمون ہلکی پھلکی تحقیق پر مبنی نہ ہوں بلکہ گہری تحقیق اور ٹھوس مطالعہ کے ساتھ تیار ہونے چاہئیں۔ان کی تیاری کے لئے طالب علم کو ایک مہینے کا وقت دیا جائے۔اس کے علاوہ Assignments دی جائیں جن کا ساتھی طلباء کے سامنے پڑھنا ضروری نہیں بلکہ استاتذہ ان کا 66 ( ریکارڈ جامعہ احمدیہ ) جائزہ لیں۔“ چنانچہ حضور انور کے ارشاد کے مطابق ہر ایک کلاس کا ایک ٹیوٹوریل گروپ تشکیل دیا گیا اور ان نگران اساتذہ کا تقرر کیا گیا۔الحمد للہ ہر جمعرات کو ان گروپس کا اجلاس ہوتا ہے۔شعبہ کھیل جامعہ کے تمام طلباء کے لئے فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس، رنگ میں سے کسی کھیل میں ہر روز شامل ہونا ضروری ہوتا ہے۔نیز سال بھر میں دس کلو میٹر تیز پیدل چلنا، کراس کنٹری اور سائیکل ریس کے مقابلہ جات بھی ہوتے ہیں۔طلباء جامعہ احمدیہ کو ورزشی مقابلہ جات کے لئے چار گروپس بسالت، شفقت، عدالت اور قناعت میں تقسیم کیا گیا ہے۔ہر گروپ پر ایک استادنگران مقرر ہوتا ہے۔۱ اجتماعی اور ۱۳ انفرادی مقابلہ جات کے پہلے ابتدائی راؤنڈ کرائے جاتے ہیں اور برتری حاصل کرنے والے دو گروپس کے مابین فائنل مقابلے ہوتے ہیں جن کا ہر سال سہ روزہ پروگرام تشکیل دیا جاتا ہے۔ہائیکنگ تعطیلات موسم گرما میں طلباء کے متعدد گروپس ہائیکنگ کے لئے جاتے ہیں۔عام طور پر یہ گروپس نیلم