جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 271
271 مجلس علمی اساتذہ حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۱۷ اگست ۲۰۰۷، کو پرنسپل جامعہ احمدیہ کو جامعہ کے اساتذ کی اپنی مجلس علمی کے قیام کی ہدایت فرماتے ہوئے فرمایا:۔دو جامعہ احمدیہ کے اساتذہ کی اپنی ایک مجلس علمی ہو جس میں اساتذہ باری باری مختلف موضوعات پر علمی اور تحقیق لیکچر دیں بعض اہم پرانی یا نئی چھپنے والی کتب پر مضامین یا ان کا خلاصہ تیار کر کے باقی اساتذہ کے سامنے پیش کریں۔اس سلسلے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ” فریاد درد“ میں کتب کی جو فہرست دی ہے اس سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔“ ( ریکارڈ جامعہ احمدیہ ) چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد پر فوراً اس مجلس کا قیام عمل میں آیا اور اس کا پہلا اجلاس ۱٫۲۲ اکتوبر ۲۰۰۷ء کو ایوان محمود میں ہوا اور مکرم محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب نے اپنا لیکچر ” قرآنی مضامین کی ترتیب کی جھلکیاں پیش کیا۔اور اس طرح مجلس علمی اساتذہ کے اجلاسات کی ابتداء ہوئی۔اس مجلس کا پندرہ ایام کے بعد ایک اجلاس ہوتا ہے۔اس مجلس کے پہلے اجلاس کے بارے میں حضور انور نے اپنے مکتوب بنام پرنسپل صاحب ۱٫۳۰ کتوبر ۲۰۰۷ء میں تحریر فر مایا:۔مجلس علمی اساتذہ کے پہلے اجلاس منعقد ہ ۲۲ /اکتوبر کی رپورٹ میں نے پڑھ لی ہے ماشاء اللہ یہ ایک مفید سلسلہ ہے اس سے جہاں اساتذہ کا علمی معیار بلند ہو گا وہاں مسائل پر غور و فکر اور تحقیق کا شوق بھی بڑھے گا اللہ تعالیٰ جامعہ کے تمام اساتذہ کو اسی جذبے کے ساتھ اسے آگے بڑھانے کی توفیق دے اور ہمیشہ انہیں اپنے اوقات کو مفید بنانے کی توفیق عطا فرما تارہے اللہ آپ کے ساتھ ہو۔آمین (ریکارڈ جامعہ احمدیہ ) ٹیوٹوریل گروپس حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۷اراگست ۲۰۰۷ء کو پرنسپل صاحب جامعہ احمدیہ کو ہدایت فرمائی کہ :۔جامعہ میں کلاس وائز ٹورٹو ریل گروپس بنائے جائیں۔جن کی میٹنگ درجہ رابعہ تک ہر ہفتے ایک بار ہوا کرے۔جس دن یہ میٹنگ ہوگی اس دن جامعہ میں آدھا دن پڑھائی اور آدھا دن ان ٹیوٹوریل میٹنگز کیلئے ہوگا۔اس میں ایک گھنٹہ ٹیسٹس سننے کے لئے رکھا جائے اور ایک گھنٹہ ٹیوٹرز کے لئے ہو کہ وہ اس میں کسی نہ کسی