جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 255 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 255

255 اوسطاً روزانہ تین صد افراد مطالعہ کے لئے تشریف لاتے ہیں۔رسائل کے لئے الگ کمرہ میں انتظام کیا گیا ہے۔جہاں پر تقریباً سو ہفتہ وار ماہانہ اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں میں رسائل آتے ہیں۔ٹیکسٹ بگس سیکشن : - حضرت خلیفہ امسح الثالث نے ۱۹۸۱ء میں طلباء وطالبات کے لئے اس سیکشن کا اجراء فرمایا۔جہاں پر ایم۔اے۔ایم ایس سی میڈیکل اور انجینئر نگ کے طلباء کو کورس کی کتب مہیا کی جاتی ہیں۔اس سیکشن میں کتب کی تعداد ۸۳۸۹ ہے جبکہ ۱۸۲ اطلباء وطالبات اس سیکشن کے ممبر ہیں۔یہاں سے طلباء کو ایک وقت میں چار کتب دو ماہ کے لئے جاری کی جاتی ہیں اور دوسرے طلباء کو ضرورت نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ جاری کر دی جاتی ہیں۔بچوں کا سیکشن:۔حضرت خلیفہ امسیح الثالث فرماتے ہیں:۔بچوں کے لئے مثلاً بعض اچھی کہانیاں ہیں جو ان کے اخلاق کو خراب کرنے والی نہ ہوں۔سنوار نے والی ہوں یہ بھی بڑی مفید چیز ہے۔بچوں کا اپنا سیکشن علیحدہ ہو سکتا ہے۔دراصل یہ معاملہ ذرا سوچ کر طے کرنے والا ہے۔ابھی تک تو میرے ذہن میں نہیں کہ ہماری جماعت میں ایسے دوست ہیں جن کے اس قسم کے دماغ ہوں اور وہ بچوں کے لئے مفید کتابوں کا انتخاب کر سکیں لیکن یہ ایک اہم ضرورت ہے کہ ہر عمر کے بچے دماغ کے لئے علیحدہ کہانی چاہئے۔“ اسی طرح حضرت خلیفہ مسیح الرابع حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے فرمایا:۔بچوں کے لئے باہر کی دنیا سے بھی جدید کتب حاصل ہونی چاہئیں۔جن میں بہترین تصویروں کے ساتھ عام معلومات مہیا کی جاتی ہیں۔“ ارشادات حضرت مرزا طاہر احمد صاحب امام جماعت احمدیہ ۸۲-۱۱-۳۰) بچوں کے مطالعہ کے لئے الگ سیکشن قائم ہے اس میں اردو، انگریزی کی ۱۵۶۸۳ کتب ہیں جبکہ ۵۲۱۸ بچے اس سیکشن کے ممبر ہیں اوسطاً روزانہ ایک صد بچے اس سیکشن سے کتب حاصل کرتے اور مطالعہ کے لئے تشریف لاتے ہیں۔فروری ۱۹۸۹ ء میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب امام جماعت احمد یہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں جگہ کی کمی کے باعث اس سیکشن کی نئی عمارت کے لئے لکھا گیا۔حضور نے جواب میں تحریر فرمایا :۔بچوں کے لئے بے شک لائبریری کے ساتھ والی جگہ پر ریڈنگ روم بنا ئیں۔اجازت ہے۔لیکن