جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 242 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 242

242 اس مجلس کا عموماً سال میں ایک دفعہ اجلاس منعقد کر سکتا ہے۔یہ مجلس صدرانجمن احمد یہ کے ماتحت نہیں۔بلکہ ای طرح براہ راست خلیفہ وقت سے تعلق رکھتی ہے۔جس طرح صدر انجمن احمد یہ رکھتی ہے۔گویا صدر انجمن احمد یہ ایک انتظامی انجمن ہے۔اور مجلس مشاورت گویا ایک رنگ میں مجلس وضع قوانین کی قائم ہے۔مگر یہ مشابہت صرف ایک جزوی مشابہت ہے ورنہ حقیقتہ مجلس مشاورت کو یہ پوزیشن حاصل نہیں ہے۔۴۔چوتھے مقامی انجمنیں ہیں جو ہر شہر یا قصبے میں ( بعض صورتوں میں ضلع وار اور صوبہ وار اور ملک وار انجمنیں بھی ہیں ) جہاں جہاں احمدی پائے جاتے ہیں قائم ہیں۔یہ انجمنیں انتظامی لحاظ سے صدر انجمن احمد یہ کے نظام کا حصہ ہیں اور اپنے اپنے محدود حلقہ میں صدر انجمن احمد یہ والے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔مگر ایک کام ان کا یہ بھی ہے کہ اپنے اپنے حلقہ میں سے مجلس مشاورت کے لئے نمائندے منتخب کر کے بھجوائیں۔( ملخص سلسله احمد یه ص ۴۲۹ تا ۴۳۱ ) چندہ جات کا نظا سلسلہ کے چندہ جات کا یہ انتظام ہے کہ ہر احمدی سلسلہ کی خدمت اور اعانت کے لئے اپنی مالی حیثیت کے مطابق چندہ دیتا ہے۔چندے کی کئی قسمیں ہیں۔صدر انجمن احمدیہ کا مالی سال یکم جولائی سے شروع ہو کر ۳۰ جون کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔چندہ عام یہ چندہ ہر کمانے والے احمدی پر واجب ہے اس چندہ کی شرح ایک آنہ فی روپیہ یعنی ۱۶ ۱۷ مقر ر ہے۔چندہ وصیت یہ چندہ صرف ایسے شخص یا افراد پر واجب ہوتا ہے جو بہشتی مقبرہ کے انتظام کے ماتحت سلسلہ کے حق میں وصیت کریں۔اس چندہ کی شرح آمد کے ۱/۱۰ حصہ سے لے کر ۳ را حصہ تک ہے۔اس چندہ کے علاوہ وصیت کرنے والے کو اسی شرح سے اپنی جائیداد کے حصہ کی بھی صدرانجمن کے حق میں وصیت کرنا ہوتی ہے۔ہوتا ہے۔چنده جلسه سالانه چندہ جلسہ سالانہ جو سال میں ایک مہینہ کی آمد کا پندرہ فیصدی دینا ہوتا ہے۔اور سالانہ آمد کا ۱/۱۲۰حصہ