جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 219 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 219

219 نظارت تعلیم ا۔سلسلہ احمدیہ کے فرائض دربارہ تعلیم کے ادا کرنے کے لئے نظارت تعلیم ہے اور اس کا انچارج ناظر تعلیم کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۳) ۲۔صدر انجمن احمدیہ کی تمام درسگاہیں اور ہوٹل مقامی و بیرونی اس نظارت کی نگرانی میں ہوتے ہیں۔علاوہ اس کے جماعت کی عام تعلیم اور علمی تربیت کا انتظام بھی اس نظارت کے سپر دہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۴)۔اس نظارت کا فرض ہوتا ہے کہ تمام احمدی مردوں، عورتوں، لڑکوں اور لڑکیوں کی دینی اور دنیوی تعلیم کے متعلق مناسب تجاویز دریافت کر کے جہاں تک ممکن ہو ان کو عمل میں لائے اور اس بات کی کوشش کرے کہ جماعت احمدیہ کا ایک معتد بہ حصہ ہمیشہ ضروری شعبہ جات میں اعلی تعلیم تک پہنچتار ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۵) ۴۔طلباء کی رہنمائی کرنا بھی اس نظارت کے فرائض میں شامل ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۶) ۵۔افراد و طلباء سلسلہ کی دینی تعلیم کے متعلق مناسب کورس و کتب تجویز کر کے نظارت تصنیف و اشاعت کی اعانت سے تیار کرائے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۷) مستحق ہونہار طلباء کوتعلیمی وظیفہ یا قرضہ حسنہ دینا اس نظارت کے فرائض میں سے ہوتا ہے۔نظارت تعلیم تعلیمی قرضہ حسنہ کی واپسی میں نظارت بیت المال خرچ سے تعاون کرے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۸) ے۔اس نظارت کا فرض ہوتا ہے کہ تعلیم کو اس قدر عام کرے کہ ہر احمدی لڑکا اور لڑکی کم از کم میٹرک ضرور کرے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۹)۔جب تک سلسلہ میں اپنی یو نیورسٹی کا کوئی نظام قائم نہیں ہوتا اس وقت تک یونیورسٹی کے فرائض و اختیارات نظارت تعلیم کو حاصل ہوتے ہیں۔یعنی سلسلہ کے لٹریچر کے پیش نظر تعلیمی قابلیت کے معیار اور ان کے مدارج مقرر کرنا، نصاب تعلیم مقررکرنا، امتحانات کا انتظام کرنا اور سندات دینا اس نظارت کے سپرد ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۵۰) ۹- نظارت تعلیم کے ذمدان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفۃ المسیح کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر ۱۵۱)