جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 217 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 217

217 7۔ربوہ میں نکاح ربوہ میں نکاح پڑھے جانے کی صورت میں نظارت اصلاح وارشا درشتہ ناطہ سے قبل از نکاح منظوری لینا ضروری ہے اور لڑکی کے ولی اور دونوں گواہوں کا دفتر میں آنا ضروری ہے۔نیز بیت المبارک ربوہ میں نکاح پڑھوانے کی صورت میں مکرم ومحترم امیر صاحب مقامی سے تحریری اجازت حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔مصدقہ نقل کا حصول نظارت ہذا میں رجسٹریشن کے بعد صرف لڑکا یا لڑکی ( نیز لڑکی کا ولی ) ہی نکاح فارم کی مصدقہ نقل حاصل کرنے کے مجاز ہیں۔اس کے لئے ناظر صاحب اصلاح و ارشا درشتہ ناطہ کے نام صدر صاحب کی تصدیق کے ساتھ درخواست آنی چاہئے۔اگر خود وصول نہ کر سکتے ہوں تو وصول کنندہ کے نام مصدقہ مختار نامہ بھجوانا ضروری ہے۔میرج سرٹیفکیٹ کا حصول نظارت اصلاح وارشاد رشتہ ناطہ کا شائع کردہ ” میرج سرٹیفکیٹ سپیلنگ فارم پر کر کے نظارت ہذا سے میرج سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔سپیلینگ فارم میں احتیاط سے وہی سپیلنگ درج کیے جائیں جو مستند ڈاکو منٹس میں درج ہیں۔بیرون ملک سے پاکستان تشریف لانے والے احباب بیرون ملک سے پاکستان تشریف لانے والے والدین اگر پاکستان میں اپنی بیٹی اور بیٹے کا نکاح کرنا چاہتے ہیں تو انہیں مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھنا چاہئے۔جو فیملی اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی کے لئے پاکستان آئے نکاح فارم مکمل کر کے نیشنل امیر صاحب کی تصدیق کروا کر ساتھ لائے یہاں پر نکاح فارم پر کرنے اور فیکس پر تصدیق کروانے سے فیملیز کو امیگریشن کے لئے اور نظارت رشتہ ناطہ کو انتظامی لحاظ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اکثر ممالک کی بعض ایمبیسیاں ایسے نکاح قبول نہیں کرتیں جس میں لڑکی اور لڑکے کی جانب سے وکیل مقرر کر کے نکاح کر لیا جاتا ہے۔ایسی صورت میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے دونوں کا پاکستان آنا اور لڑکے کا ایجاب وقبول کے وقت خود حاضر ہونا ضروری ہے۔نکاح فارموں پر دستخطوں کا خاص خیال رکھا جائے اور تاریخوں میں فرق نہیں ہونا چاہئے۔مثلاً لڑکے یا لڑکی نے جس تاریخ کو دستخط کئے ہیں گواہوں کو بھی اسی تاریخ کو دستخط کرنے چاہئیں۔لڑکے اور اس