جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 182 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 182

182 پوری ہوئی خدا کی بات کر کے دعاؤں کی تلقین ایم ٹی اے سے صدا آئی نور یقین اتارا ایسا زخمی دل کو ملا ہر اک قلب ہوا مسحور سرور ی معک یا مسرور انی معک یا مسرور ہے مہدی کے دل کا نور اللہ عمر میں برکت دے ابن شریف شریف این منصور پورے سارے کام کرے آتے ہی ہر دل بول اٹھا اس کی دید سے ہو دل شاد رو بلا ہو دشمنی دور تیرا بھی شاہد منصور انی معک یا مسرور معک یا مسرور شاہد منصور ( بحواله الفضل ۲۶ فروری ۲۰۰۴ء) خلافت خامسہ کے شیریں ثمرات حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پہلے دن سے ہی حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے اری فرمود تمام تعلیمی تربیتی اور بی پروگراموں کوتسلسل کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔اس طرح آپ بہت جلد حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی جدائی کے غم اور خوف سے جماعت کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے اور ایک دفعہ پھر خلافت کی برکت کہ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا (نور: ۵۶) یعنی وہ مومنوں کے خوف کو امن میں تبدیل کر دے گا کے نظارے دیکھے۔آپ کی بابرکت خلافت کے روز اول سے ہی خدا تعالیٰ کی تائیدات اور نصرت الہی کے شاندار مظاہر اہل دنیا دیکھتی چلی آرہی ہے۔آپ کا انتخاب اور آپ کی تائید الہی خلافت احمدیہ کی حقانیت اور دوام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز آغاز خلافت سے ہی زیادہ تر توجہ جماعت کی اندرونی تربیت اور نظام جماعت کی مضبوطی کی طرف دے رہے ہیں۔اس لحاظ سے یہ دور ” جماعتی تعلیم و تربیت“ کا دور کہا جاسکتا ہے۔خلافت رابعہ کا دور اگر دعوت الی اللہ کا اور جلالی دور تھا تو خلافت خامسہ کا دور تر بیتی اور