جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 108
۱۰۔حضرت جنید بغدادی ۱۱۔حضرت ابوالحسن خرقانی 108 تذکرۃ الاولیا ء اردوص ۲۲۱ تذکرۃ الاولیا ء اردوص ۲۸۷ ۱۲۔حضرت عبدالوہاب شعرانی لطائف المنن الکبری جلد نمبر اص۶۲ ۱۳۔حضرت شیخ احمد سر ہندیؒ مقامات امام ربانی ص ۶۵ ۱۴۔حضرت سید احمد بریلوی سوانح احمدی ص ۱۱ ۱۵۔حضرت سید عبدالقادر جیلانی تذکرہ اولالیاء اردوص ۲۴۸ ۲۴۷ ان کے علاوہ بھی امت میں بیسیوں صاحب الہام بزرگ گزرے ہیں۔حضرت امام مہدی پر جبریل کا نزول امت محمدیہ کے بہت سارے بزرگوں کے ایسے اقوال موجود ہیں جن میں حضرت امام مہدی علیہ السلام پروحی والہام بذریعہ جبریل تسلیم کیا گیا ہے۔ا۔” مہدی الہام کے ذریعہ شریعت کی باریکیاں سمجھ کے لوگوں تک پہنچائے گا۔“ ( قول محی الدین ابن عربی - اسعاف الراغبین ص ۱۴۵)۔جبریل ان پر وحی حقیقی لے کر نازل ہوگا۔‘ ( اسعاف الراغبین ص ۱۴۷) " نَعَمُ يُوحَى عَلَيْهِ السَّلَامُ وَحُيِّ حَقِيقِي كَمَا فِي حَدِيثٍ مُسْلِمٍ۔(روح المعانی جلده ص۶۵) ہاں حضرت امام مہدی پر مسلم کی حدیث کے مطابق وحی حقیقی نازل ہوگی۔۴ وحی میشود با دو پس عمل میکند بوحی با مرخدای تعالی می۔( النجم الثاقب جلد نمبر ا ص ۶۶) اور (امام مہدی ) پر وحی ہوگی اور وہ اللہ کے حکم سے اس وحی کے مطابق عمل کرے گا۔آخر پر ہم صرف دو عقلی دلیلیں دینا چاہتے ہیں:۔ا۔اگر وحی والہام کا دروازہ بند ہے تو پھر امام مہدی کو کیسے معلوم ہوگا کہ وہ امام مہدی ہے۔اگر خدا بتائے گا۔تو اسی بتانے کا نام ہی تو وحی والہام ہے۔۲۔حیات مسیح کا عقیدہ رکھنے والے مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق حضرت عیسی اپنی بعثت ثانیہ کے وقت لوگوں کو قرآن کی تعلیم سکھائیں گے جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام تو صاحب انجیل ہیں اور ان کی زبان عبرانی یا آرامی تھی۔پھر اس کے باوجود قرآن کا علم کیسے حاصل کریں گے ؟ اگر خدا سے تو پھر وحی والہام کا سلسلہ جاری ماننا پڑے گا۔