جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 569 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 569

569۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب مبلغ امریکہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی تھا۔آپ کی ولادت بھیر ضلع شاہ پور ( حال ضلع سرگودھا) میں ہوئی۔آپ کی تاریخ ولادت اا جنوری ۱۸۷۳ء ہے۔آپ نے ۳۱ جنوری ۱۸۹۱ء کو بیعت کی۔رجسٹر بیعت میں ۲۱۷ نمبر پر آپ کا نام درج ہے۔قادیان میں مستقل رہائش و خدمات دینیہ ایک سرکاری عہدہ سے استعفیٰ دے کر آپ نے ۱۹۰۰ء میں قادیان میں مستقل رہائش اختیار کر لی۔حضرت مسیح موعود کی تحریک پر آپ نے لاہور میں ایک یہودی عورت تفاصہ (سیب) نامی کے ایک عزیز مسلمان سے عبرانی سیکھی۔جو بعد میں احمدی ہو گیا۔آپ پہلے مدرسہ احمدیہ میں استاد اور بعد ازاں ۱۹۰۳ء میں ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔۱۹۰۵ء میں بابو محمد افضل صاحب ایڈیٹر ” البدر کی وفات پر ایڈیٹر البدر مقرر ہوئے۔حضرت اقدس نے آپ کی تقرری پر فرمایا: اطلاع ” میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ نشی محمد افضل صاحب مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر بقضائے الہی فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے ان کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آ گیا ہے یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک بزرگ رکن جوان صالح اور ہر ایک طور سے لائق جن کی خوبیوں کے بیان کرنے کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں یعنی محمد صادق صاحب بھیروی قائمقام محمد افضل مرحوم ہو گئے ہیں۔میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل اور حم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اٹھی ہے کہ اس کا ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آیا یہ کام ان کے لئے مبارک کرے اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے۔آمین۔خاکسار مرزا غلام احمد ریویو آف ریلیجنز اپریل ۱۹۰۵ء) پھر جب البدر به سبب طلب ضمانت کے بند ہوا تو آپ بنگال ڈرسیہ بیٹی احمد آباد نو میادی اور حدیر آباد میں مبلغ رہے۔مارچ ۱۹۱۷ء میں خدمت دین کے لئے انگلستان تشریف لے گئے۔جنوری ۱۹۲۰ء میں انگلستان سے امریکہ پہنچے اور لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔آپ سیکر ٹری صدر انجمن احمدیہ، نائب امیر مقامی قادیان اور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفتہ اسیح الثانی (مصلح موعودؓ ) بھی رہے۔خلافت ثانیہ میں مسلمانان برصغیر کے حقوق کے سلسلہ میں خدمات کا موقع ملا۔مورخ ۱۳ جنوری ۱۹۵۷ء کو آپ نے وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔