جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 243
243 چندہ تحریک جدید اس چندہ سے تحریک جدید کے کاموں کو چلایا جاتا ہے اس مد کا معیاری وعدہ حسب ضرورت مختلف اوقات میں مختلف مقرر ہوتا رہا ہے۔لیکن اب تحریک جدید کے کام میں غیر معمولی وسعت، اضافے اور ضرورت کے پیش نظر معیاری وعدہ مالی وسعت اور استطاعت کے مطابق ہوتا ہے۔چنده وقف جدید ۱۹۵۸ء سے لے کر ۱۹۸۴ء تک چندہ وقف جدید کی کم از کم شرح بارہ روپے سالانہ تھی جبکہ ۱۹۸۴ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے چندہ وقف جدید کی کم از کم شرح ختم کر دی اور فرمایا کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق چندہ وقف جدید ادا کیا جائے۔دیگر متفرق چندہ جات ان با قاعدہ چندوں کے علاوہ بہت سے خاص چندے بھی ہیں جو وقتی اور خاص ضروریات کے لئے جمع کئے جاتے ہیں۔اور یہ بھی بعض اوقات اچھے بھاری ہوتے ہیں۔چندہ امانت برائے تربیت، سیدنا بلال فنڈ ، مریم شادی فنڈ ، کفالت بیتا می فنڈ، چندہ بیوت الحمد سکیم، کوئی اہم زیرتعمیر پروجیکٹ وغیرہ۔جو چندہ بھی مرکز میں آتا ہے وہ صدر انجمن کے خزانے میں ایک مستقل اور ذمہ دار افسر کی نگرانی میں رہتا ہے۔جس کے ماتحت ایک خاص عملہ کام کرتا ہے اور خزانہ میں روپیہ کا ادخال اور پھر خزانے سے روپیہ کی برآمدگی با قاعدہ تحریری طریق پر عمل میں آتی ہے۔اور ہر چیز کا پوراپورار یکارڈ رکھا جاتا ہے۔