جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 218
218 کے گواہوں کے دستخط کی تاریخ یکساں ہونی چاہیئے اسی طرح لڑکی اور اس کے دونوں گواہوں کے دستخط کی تاریخ یکساں ہونی ضروری ہے۔دوسری شادی کے لئے ضروری ہے کہ اگر ان کا کیس عدالت میں ہے تو پہلے وہاں سے فیصلہ ہونا ضروری ہے۔صرف جماعتی فیصلہ کافی نہیں۔اس قسم کے نکاح بھی قبول نہیں کئے جار ہے۔قانونی مشکلات کی وجہ سے بچیاں پاکستان میں بیٹھی رہتی ہیں۔تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔امراء کیلئے ہدایات امراء ممالک کو تصدیق کرتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔بچے یا بچی کی عمر کا خیال رکھا جائے جن کی عمر 18 سال سے کم ہو ان کی تصدیق نہ کی جائے۔فارم تصدیق کرنے سے قبل اچھی طرح تسلی کر لیا کریں کہ ملکی قوانین کے مطابق اس میں کوئی روک نہ ہوا اور جس کی تصدیق کی جارہی ہو اس کے مکمل کوائف فارم میں موجود ہوں۔نوٹ : ہر لحاظ سے مکمل اور تصدیق شدہ فارم پر ہی نکاح پڑھا جائے۔کسی امر میں کوئی مسئلہ در پیش ہو تو نظارت اصلاح وارشا درشتہ ناطہ سے راہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔( بحوالہ روزنامه الفضل ربوه مورخه ۲۴ دسمبر ۲۰۱۰ ص ۳) ایڈیشنل نظارت اصلاح وارشاد برائے دعوت الی اللہ ا۔سلسلہ کے فرائض دربارہ دعوت الی اللہ کے ادا کرنے کے لئے ایک نظارت اصلاح وارشاد (دعوت الی اللہ ) ہے اور اس کا انچارج ایڈیشنل ناظر اصلاح وارشاد ( دعوت الی اللہ ) کہلاتا ہے۔( قاعدہ نمبر۱۳۹) ۲۔اس نظارت کے ذمہ دعوت الی اللہ کا کام منظم کرنا اور داعیان الی اللہ کے ذریعہ احمدیت کا پیغام پہنچانا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۰) ۳۔اس نظارت کے ذمہ داعیان الی اللہ کی تربیت و رہنمائی کرنا اور ان کی مساعی کو باشمر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔( قاعدہ نمبر ۱۴۱) ایڈیشنل نظارت اصلاح وارشاد برائے دعوت الی اللہ کے ذمہ ان دیگر فرائض کی بجا آوری بھی ہوتی ہے جو خلیفہ اسی کی طرف سے اس کے سپرد کئے جائیں۔( قاعدہ نمبر۱۴۲)