جماعت اسلامی پر تبصرہ — Page 35
۳۵ پر منظر ؟ اس شرمناک کارروائی کا پس منتظر صرف یہ ہے کہ مولانا کو مدت سے یہ خطرہ۔لاحتی ہے کہ اگر احمدیت اور اس کا لٹریچر کچھ دیر اور موجود رہا۔تو ان کا سارا راز فاش ہو جائے گا۔اور ان کی اجتہادی بصیرت کے دعاوی کی قلعی کھل جائے گی۔مگر مولانا کو آپ کھلے کا نوں سن لینا چاہیئے۔کہ رات کی تاریک گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں۔آثار سحر افق پر نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔اور وہ وقت ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔جب آفتاب بدایت پوری آب و تاب سے حلوہ نمائی کریگا۔تو آپ کی جلائی ہوئی تمام مشکلیں اس کی تیز کرنوں کی تاب نہ لاکر یا تو خود بخود بجھ جائیں گی ، یا انہیں خود آپ ہی کے ہاتھوں بجھا دیا جائے گا۔م ہے یہ تقدیر خداوند کی تقدیوں سے