جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 19 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 19

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف الله رسول کریم ﷺ کی ارفع شان جہاں تک سرور کائنات حضرت محمد مصطفے عہ کے بلند مقام کا تعلق ہے ، مندرجہ بالا حوالہ بہت واضح ہے لیکن کتنے افسوس اور دکھ کی بات ہے کہ اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ گویا (نعوذ باللہ ) احمدی حضرات رسول پاک ﷺ کی عظمت شان کے قائل نہیں اور ( نعوذ باللہ ) حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی شان کو رسول پاک ﷺ سے بھی بلند تر یقین کرتے ہیں۔یہ جماعت احمدیہ کے خلاف ایک افترائے عظیم ہے جس میں ذرہ بھر صداقت نہیں۔اس سراسر باطل الزام کی تردید کے لئے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے دو ارشادات بطور نمونہ پیش ہیں۔آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی گئی تھی۔اور میرے لئے اس نعمت کا پانا ممکن نہ تھا اگر میں اپنے سید و مولیٰ فخر الانبیاء اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفے عم الله کے راہوں کی پیروی نہ کرتا۔سو میں نے جو کچھ پایا۔اُس پیروی سے پایا۔اور میں اپنے بچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی اُس نبی عملے کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفتِ کاملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔“ الله (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 64-65 مطبوعہ 2008) 19