جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 35
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف فجر عظیم یوں تو دنیا میں گلستاں ہیں بہت اور جا بجا ہر طرف ہے رنگ و بو ، اشجار ہیں بے انتہا اک شجر لیکن ہے سب اشجار سے بالکل جدا عظمت اور یکتائی میں ہے سب سے سوا اپنی باعث صد رشک ہے اُس کا خصوصی امتیاز مالک کون و مکاں کے ہاتھ سے ہے یہ لگا باغباں اُس کا خدا ہے اور محافظ بھی وہی اُس کے سایہ میں شجر یہ پھولتا پھلتا رہا اُس کی شاخیں پھیل کر بڑھتی رہیں سوئے فلک اور جڑیں پاتی رہیں زیر زمیں نشوونما 35