جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 31
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف ساتھ ہو۔اور نیز اس حالت پر بھی کہ مخلوق سے ڈر کر خالق کے امر سے کنارہ کشی کی جائے۔وہ خدمت جو عین وقت پر خداوند قدیر نے میرے سپرد کی ہے اور اسی کے لئے مجھے پیدا کیا ہے ہر گز ممکن نہیں کہ میں اس میں سستی کروں۔اگر چہ آفتاب ایک طرف سے اور زمین ایک طرف سے باہم مل کر کچلنا چاہیں۔۔۔جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکذبین میں آخر ایک دن فیصلہ کر دیا اسی طرح وہ اس وقت بھی فیصلہ کرے گا۔خدا کے مامورین کے آنے کے لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا۔خدا سے مت لڑو! یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 50 مطبوعہ 2008 ) و آخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمين 31