جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 30 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 30

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف تعالیٰ سے راہنمائی کی التجا کی جائے۔بالآخر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ایک پر شوکت اقتباس آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔اس بیان کا ایک ایک لفظ شہادت دے رہا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے ایک سچے فرستادہ کا کلام ہے۔آپ فرماتے ہیں : ”اے لوگو! تم یقیناً سمجھ لو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو آخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا۔اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے دُعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل ہو جا ئیں تب بھی خدا ہر گز تمہاری دُعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک وہ اپنے کام کو پورا نہ کر لے۔اور اگر انسانوں میں سے ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے فرشتے میرے ساتھ ہونگے۔اور اگر تم گواہی کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی دیں۔پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور۔خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا۔میں اُس زندگی پر لعنت بھیجتا ہوں جو جھوٹ اور افتراء کے 30