جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 29
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف دشمن تھی۔دشمنوں نے سر دھڑ کی بازی لگادی اور احمدیت کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر ڈالی لیکن ہو اوہی جو خدا کے بچے نبیوں کی زندگیوں میں ہوا کرتا ہے۔آپ اپنے مشن میں کامیاب ہوئے اور آپ کے ہاتھ سے قائم ہونے والی یہ جماعت ترقی پر ترقی کرتی چلی جا رہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر آنے والا دن جماعت احمدیہ کی روز افزوں ترقی کا آئینہ دار ہے۔کیا دنیا کی تاریخ میں کبھی کسی جھوٹے مدعی نبوت کو ایسی مسلسل اور واضح ترقی اور تائید الہی حاصل ہوئی ہے؟ کیا انسانی عقل اس بات کو تسلیم کر سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ نعوذ باللہ اُس انسان کے ساتھ ہو اور اُس کی تائید و نصرت فرمائے جو مفتری اور جھوٹا ہو؟ آپ علیہ السلام نے کس تحدی اور جلال سے اس دلیل کو پیش کرتے ہوئے فرمایا ہے: ہے کوئی کاذب جہاں میں لاؤ لوگو کچھ نظیر میرے جیسی جس کی تائید میں ہوئی ہوں بار بار پھر حضرت مرزا صاحب کے کار ہائے نمایاں، آپ کی عظیم الشان اسلامی خدمات ، آپ کے منجزات اور پیشگوئیاں اور آپ کا پیدا کردہ روحانی انقلاب سب اس بات پر گواہ ہیں کہ یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں جب تک کہ وہ خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت سے مشرف نہ ہو۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے وہ بھائی جو ابھی تک احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے دامن سے وابستہ نہیں ، اس آسمانی پیغام ہدایت پر غور کریں۔جس تحری، یقین اور وثوق سے حضرت مرزا صاحب نے اپنے دعوئی کو پیش کیا ہے وہ بھی اس بات کا متقاضی ہے کہ آپ کے پیغام کا پورے غور سے مطالعہ کیا جائے اور کچے دل کے ساتھ دعا کرتے ہوئے اللہ 29