جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 18 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 18

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف سے ایمان رکھتے ہیں۔ایک موقع پر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے کیا خوب فرمایا: ہم تو رکھتے ہیں مسلمانوں کا دیں دل سے ہیں خدام ختم المرسلین شرک اور بدعت سے ہم بیزار ہیں خاک راہ احمد مختار ہیں سارے حکموں پر ہمیں ایمان ہے جان و دل اس راہ پر قربان ہے ایک اور جگہ آپ کس شان اور تحدی سے فرماتے ہیں: " مجھے اللہ جلشانہ کی قسم ہے کہ میں کا فرنہیں لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّد رَّسُولُ اللہ میرا عقیدہ ہے۔اور لكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخاتَمَ النبيين پر آنحضرت ﷺ کی نسبت میرا ایمان ہے میں اپنے اس بیان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھا تا ہوں جس قد رخدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس قدر قرآن کریم کے حرف ہیں اور جس قدر آنحضرت کے خدا تعالیٰ کے نزدیک کمالات ہیں کوئی عقیدہ میرا اللہ اور رسول کے فرمودہ کے برخلاف نہیں۔۔۔۔میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا خدا اور رسول پر وہ یقین ہے کہ اگر اس زمانہ کے تمام ایمانوں کو ترازو کے ایک پلّہ میں رکھا جائے اور میرا ایمان دوسرے پلّہ میں تو بفضلہ تعالیٰ یہی پلہ بھاری ہوگا۔کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 67 مطبوعہ 2008) 18