جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 17 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 17

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف سربلندی کے لئے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفے اللہ کی غلامی میں ایک امتی نبی کے طور پر مامور فرمایا جو اپنے دعوے کی نسبت فرماتے ہیں: میں عین ضرورت کے وقت خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔۔۔نہ صرف یہ کہ میں اس زمانہ کے لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہوں بلکہ خود زمانے نے مجھے بلایا ہے۔پھر آپ نے کیا خوب فرمایا ہے: ( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 428 مطبوعہ 2008 ) وقت تھا وقت مسیحا نہ کسی اور کا وقت میں نہ آتا تو کوئی اور ہی آیا ہوتا احمدیت۔حقیقی اسلام کی علمبر دار جماعت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ نے تحریک احمدیت کی صورت میں حقیقی اسلام کو دوبارہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔احمدیت کا نام دراصل دوسرے مسلمان فرقوں سے امتیاز کی خاطر ہے ورنہ حقیقی اسلام اور احمدیت کے پیغام میں با ہم کوئی فرق نہیں۔حضرت بانی جماعت احمدیہ نے اپنی تصانیف میں اپنے مخالفین کے اعتراضات اور الزامات کا رڈ کرتے ہوئے بار بار اس امر کی وضاحت کی ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات سے سر ممو انحراف کے قائل نہیں۔ہم صدق دل سے اسلام پر ایمان لاتے ہیں اور اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ہم حقیقی اسلام کے دامن سے وابستہ ہیں۔ہم صدق دل سے خدا تعالیٰ کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ ہم کلمہ طیبہ لا اله الا الله محمد رسول الله پر جو اسلام کی بنیاد ہے پوری بصیرت 17