جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 16
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف ساتھ ہے۔اور وہ مجھے ضائع نہیں کرے گا اور نہ میری جماعت کو تباہی میں ڈالے گا جب تک وہ اپنا تمام کام پورانہ کرلے جس کا اس نے ارادہ فرمایا ہے،، ضرورت زمانه اربعین نمبر 2 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 348 مطبوعہ 2008 ) بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس زمانہ میں کسی نبی یا مصلح کے آنے کی کیا ضرورت ہے ؟ اس بات میں کچھ کلام نہیں کہ قرآن مجید کی صورت میں شریعت اپنے کمال کو پہنچ چکی ہے اور اب قیامت تک کسی اور نئی شریعت اور نئے دین کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ آسمانی ہدایت مکمل بھی ہے اور محفوظ بھی۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ باوجود بہترین کتاب موجود ہونے کے اس زمانہ کے مسلمان حقیقی مسلمان نہ رہے تھے۔عقائد اور اعمال کی خرابی ایک کھلی حقیقت ہے جس کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔دوسرے یہ کہ اسلام کے اس مکمل پیغام کو اکناف عالم میں پھیلانے اور سر بلند کرنے کا کام آج بھی باقی ہے۔کیا خدا تعالے جو ہادی کامل ہے اور جس نے ہدایت کا انتظام کرنا اپنے ذمہ لیا ہوا ہے اس گمراہی کے زمانہ میں ہدایت کا انتظام نہ کرتا ؟ کیا اس تاریکی میں روشنی کا سامان کرنا ضروری نہ تھا؟ صد شکر کہ خدا تعالے نے تکمیل اشاعتِ اسلام کی اس شدید ضرورت کے وقت اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے اور ہر طرف سے اسلام پر ہونے والے خطرناک حملوں کے دفاع کے لئے اور دین اسلام کی 16