جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 14
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف میں ہو چکا ہوتا ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی مسلسل تائید و نصرت اس فیصلہ کو برحق ثابت کرتی چلی جاتی ہے۔خلافت احمد یہ جماعت احمدیہ کا ایک خصوصی امتیاز ہے جس کی برکت سے یہ جماعت ایک متحد اور منظم جماعت کے طور پر ساری دنیا میں اشاعت اسلام کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔اس وقت آپ کے پانچویں خلیفہ برحق سید نا حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی قیادت میں جماعت کا قافلہ بڑی تیزی سے عالمگیر غلبہ اسلام کی جانب گامزن ہے۔یہ امر کس قدر خوشی اور شکر کا موجب ہے کہ جو لوگ اب تک مامور زمانہ کو پہچاننے اور جماعت میں شامل ہونے کی سعادت پاچکے ہیں ان کی تعداد کروڑوں تک جا پہنچی ہے اور بتدریج ترقی پذیر ہے فالحمد للہ علی ذالک۔صداقت معلوم کرنے کا صیح طریق کیا کسی مذہبی جماعت کے ساتھ اس سے بڑھ کر بھی کوئی زیادتی تصور کی جاسکتی ہے کہ اس کی طرف وہ عقائد منسوب کئے جائیں جو ان کے اپنے بیان کردہ اور اصلی عقائد نہیں؟ کوئی بھی انصاف پسند شخص اس طریق کی تائید نہیں کر سکتا۔لیکن افسوس ہے کہ آج جماعتِ احمد یہ بعینہ اسی زیادتی اور ظلم کا شکار ہو رہی ہے۔ہمارے بارہ میں ایسی باتیں کہی جاتی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں۔ایسے عقائد ہم سے منسوب کئے جاتے ہیں جو ہمارے عقائد نہیں۔اور ایسے اعتراضات کئے جاتے ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔عدل و انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آپ جیسے سنجیدہ اور نیک دل 14