جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 15
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف مسلمانوں سے توقع رکھتے ہیں کہ آپ جماعت احمدیہ کے بارے میں پوری توجہ اور سنجیدگی سے غور فرمائیں گے جس کا سب سے عمدہ اور قابل اعتماد طریق یہ ہے کہ ہر بات کو قرآن مجید اور احادیث نبویہ کی روشنی میں پرکھا جائے اور صرف اُس بات کو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب کیا جائے جو خود حضرت بانی جماعت احمدیہ کی اپنی تحریروں سے ثابت ہو۔جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے۔یہ وہ پودا ہے جس کو خدا تعالیٰ نے خود اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔حضرت بانی جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زمانہ کا مامور بنا کر بھیجا۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُسی نے مجھے بھیجا ہے۔اور اُسی نے میرا نام نبی رکھا ہے۔اور اُسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اُس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں،، پھر آپ فرماتے ہیں: ( تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503 مطبوعہ 2008 ) مجھے اس خدائے کریم و عزیز کی قسم ہے جو جھوٹ کا دشمن اور مفتری کا نیست و نابود کرنے والا ہے کہ میں اُس کی طرف سے ہوں اور اس کے بھیجنے سے عین وقت پر آیا ہوں اور اس کے حکم سے کھڑا ہوا ہوں۔اور وہ میرے ہر قدم میں میرے 15