جلسہ سالانہ — Page 7
7 اس پہلی کوشش کی تیاری اور پیشکش میں مکرم وسیم احمد طاہر صاحب نے لمبا عرصہ بہت محنت کی ہے۔اسکے علاوہ مکرم بلال احمد وسیم صاحب اور مکرم مظہر سلیم صاحب نے ٹائیپنگ میں بہت معاونت کی ہے۔پروف ریڈنگ میں مکرم ملک محمد اکرم صاحب اور مکرم قریشی داؤ داحمد صاحب نے تعاون کیا ہے۔اشاعت کے سلسلہ میں مکرم مرز اندیم احمد صاحب اور مکرم ملک مظفر احمد صاحب نے مدد فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ اس ادنی کوشش کو قبول فرمائے اور قارئین کے لئے اس کتابچہ کا مطالعہ بہت فائدہ مند بنائے اور ہم سب کو یہ توفیق اور سعادت عطا فرمائے کہ ہم ہمیشہ ان ارشادات اور ہدایات کی پابندی کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ان دعاؤں سے حصہ وافر حاصل کرنے والے ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کے شرکاء کے حق میں فرمائی ہیں۔آمین۔۲۰ جولائی ۲۰۰۲ خاکسار عطاءالمجیب را شد امام مسجد فضل لندن