جلسہ سالانہ — Page 5
بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ ہمارے محبوب آقا حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب کسی جگہ اللہ اور اسکے رسول ملاقہ کے با برکت تذکرہ کے لئے کوئی مجلس منعقد ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اس مجلس کو اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور اس بابرکت مجلس کا تذکرہ کرتے ہیں۔ایسی مجلس میں شامل ہونے والے سب لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہونے والی برکتوں سے بھر پور حصہ پاتے ہیں حتی کہ اتفاقاً اس مجلس میں آکر بیٹھ جانے والا بھی اس نیک مجلس کی برکتوں سے محروم نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے جماعت احمد یہ عالمگیر کو جلسہ سالانہ کی صورت میں اس نوعیت کی بہت ہی بابرکت اور پاکیزہ مجالس عطا فرمائی ہیں جو ہر سال جماعت کے مرکز میں اور اکناف عالم میں پھیلی ہوئی جماعتوں میں منعقد ہوتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اذنِ الہی سے ۱۸۹۱ میں جلسہ سالانہ کی بنیا درکھی اور بار بار اس کی عظمت اور برکت کا اپنی تحریرات میں ذکر فرمایا۔ایک موقع پر فرمایا: اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔ہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے“ جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی عظیم الشان