جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 70 of 77

جلسہ سالانہ — Page 70

70 ساتھ کہ حفاظت بہر حال خدا ہی کی ہے۔اپنے دائیں بائیں جو بھی آپ کے دائیں بائیں دوست بیٹھے ہوتے ہیں ان پہ نظر رکھا کریں۔ان کو چاہئے کہ آپ پر نظر رکھیں کیونکہ بہت سے لوگوں کو لوگ پہچانتے نہیں ہیں اور چہرہ بعض دفعہ لگتا ہے کہ بڑا ہی کوئی خونی قسم کا آدمی ہے۔تو ایسے چہرے تو کم ہی ہوں گے احمدیوں میں انشاء اللہ، لیکن اگر خدانخواستہ ہوں تو آپ بیدار مغزر ہیں اور ان پر نظر رکھیں۔کسی کے متعلق اگر اطلاع ملے کہ وہ اجنبی ہے اور اس کی حرکات ٹھیک نہیں ہیں تو چاہئے کہ محکمہ کو مطلع کریں اور جب تک محکمہ کی طرف سے اس کا انتظام نہ ہو آپ بھی اس کے ساتھ ساتھ رہیں۔بچوں کے رونے سے جو شور پڑتا ہے اس کے لئے ہدایت ہے کہ والدین جو بچوں والے ہوں وہ پیچھے بیٹھا کریں اور اگر بچے شور ڈالیں تو ان کو لے کر باہر نکل جائیں۔اب لندن میں بھی گاڑیاں پارک کرنے کا ایک مسئلہ بن گیا ہے۔اس کثرت سے لوگ وہاں آتے ہیں اور گاڑیاں پارک کرتے ہیں کہ بعض دفعہ اردگرد کے ہمسایوں کو بڑی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔اس لئے احتیاط کریں خواہ دور جا کے گاڑی کھڑی کرنا پڑے، دور سے پیدل آجائیں مگر نزدیک کے ہمسایوں کو بالکل تکلیف نہ دیں۔ٹریفک کے قواعد کو جیسا کہ ہمیشہ سمجھایا جاتا ہے ملحوظ رکھیں، رستوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔تکلیف دہ چیزوں کو ہٹائیں یہ بھی ایمان کے شعبوں میں سے ایک شعبہ ہے۔بازار جلسہ کے دوران بندر ہیں گے مگر بعض دفعہ فوری ضرورت کے لئے بعض دکانیں کھلی رکھنی پڑتی ہیں۔وہ اب بھی انتظام کے تابع کھلی رہیں گی لیکن عموماً بازار بندر ہنے چاہئیں۔زیادہ سے زیادہ وقت ذکر الہی میں گزاریں۔جو مہمان مختلف جگہوں سے آئے ہوئے