جلسہ سالانہ — Page 6
6 قدرتوں کا ایک نشان ہے۔جماعت احمدیہ کی روز افزوں ترقی کا آئینہ دار ہے۔عشاق اسلام کا ایک عظیم عالمگیر روحانی اجتماع ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ہر سال بڑی بے تابی سے ہر مردوزن کو اس کا انتظار رہتا ہے۔اسکی برکتوں اور فیوض سے جھولیاں بھرنے کے بعد اگلے کا انتظار شروع ہو جاتا ہے۔عرصہ سے یہ خواہش تھی کہ کوئی ایسی کتاب ہو جس میں سے متعلق بنیادی ضروری امور کو اکٹھا کر دیا گیا ہو۔الحمد للہ کہ امسال ۲۰۰۲ کے موقع پر جماعت احمد یہ برطانیہ کو اس موضوع پر ایک مختصر کتابچہ شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس پہلی کوشش میں کے بارہ میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت امیرالمومنین خلیفتہ لمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات اور ہدایات کا ایک انتخاب پیش کیا گیا ہے۔کے اجمالی خاکہ اور مختصر تاریخی جائزہ کے علاوہ چند کوائف بھی شامل ہیں۔ارادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس پہلی کوشش کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک جامع کتاب کی شکل دی جائے جس میں بقیہ ارشادات کو بھی شامل کر لیا جائے۔علاوہ از میں حضرت خلیفتہ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ارشادات کو بھی شامل کر دیا جائے اور ایک جامع دستاویز تیار ہو جائے۔اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے جلسوں کی ملک دار تفصیل ، جلسہ سالانہ کے مزید اعداد و شمار اور کوائف نیز سے متعلق مزید تاریخی تفاصیل اور واقعات کو بھی شامل کتاب کر لیا جائے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ یہ جامع کتاب بھی جلد تیار ہو جائے اور اس موضوع پر ایک مستند مآخذ کا کام دے۔آمین