جلسہ سالانہ — Page 51
51 گھروں اور ڈاکخانہ کی چھتوں پر کھڑے ہو کر لوگوں نے نماز ادا کی۔کے آغاز سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حیات مبارکہ میں سترہ سال جلسہ کے ایام آئے ان ایام میں تین جلسے ۱۸۹۳، ۱۹۰۲،۱۸۹۶ ملتوی ہوئے اور چودہ جلسے ایسے منعقد ہوئے جن میں خود حضرت مسیح موجود علیہ السلام النفس نفیس شریک ہوئے اور احباب کو برکت بخشی۔حضرت خلیفتہ اسیح الاول رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک میں حضرت حکیم مولوی الحاج نورالدین خلیفتہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک میں چھ سالانہ جلسے منعقد ہوئے گویا ( ۱۹۰۸ ء تا مارچ ۱۹۱۴ء ) ہر سال با قاعدگی کے ساتھ جلسے منعقد ہوتے رہے۔البتہ ۱۹۰۹ء کا جلسہ بعض وجوہ کی بناء پر ۲۵ تا ۲۷ مارچ ۱۹۱۰ء کو منعقد ہوا۔اور ۱۹۱۰ء کا جلسہ سالانه ۲۵ تا ۲۷ دسمبر ۱۹۱۰ء کو منعقد ہوا اس لحاظ سے ۱۹۱۰ء کے سال میں دو جلسہ ہائے سالانہ منعقد ہوئے۔ہوئے۔حضرت خلیفتہ اُسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے عہد مبارک میں جلسہ ہائے سالانہ حضرت خلیفہ امسیح الا اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو ہوئی تو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسند خلافت پر متمکن ہوئے۔آپ کا دور ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء سے ۸ نومبر ۱۹۶۵ء تک پھیلا ہوا ہے۔آپ کے دور مبارک میں باون جلسہ ہائے سالانہ منعقد ہوئے۔قیام پاکستان سے قبل ۳۳ جلسے قادیان میں ہوئے۔ان میں سے ۳۲ جلسے مسجد نور اور اس کے ملحقہ گراؤنڈ میں ہوئے جبکہ ۱۹۴۱ء کا جلسہ مسجد اقصیٰ قادیان میں منعقد ہوا۔متحدہ ہندوستان میں قیام پاکستان سے قبل آخری جلسہ ۱۹۴۶ء میں قادیان مسجد نور میں ہوا۔قیام پاکستان کے