جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 29 of 77

جلسہ سالانہ — Page 29

29 سے اس کو اٹھانا چاہتا ہے۔اور اگر نہیں اٹھتا تو چارپائی کو الٹا دیتا ہے اور اس کو نیچے گراتا ہے۔پھر دوسرا بھی فرق نہیں کرتا۔اور وہ اس کو گندی گالیاں دیتا ہے اور تمام بخارات نکالتا ہے۔یہ حالات ہیں جو اس مجمع میں مشاہدہ کرتا ہوں۔تب دل کباب ہوتا اور جلتا ہے اور بے اختیار دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے اگر میں درندوں میں رہوں تو ان بنی آدم سے اچھا ہے۔پھر میں کس خوشی کی اُمید سے لوگوں کو جلسہ کے لئے اکٹھے کروں۔یہ دنیا کے تماشوں میں سے کوئی تماشا نہیں۔ابھی تک میں جانتا ہوں کہ میں اکیلا ہوں۔بجز ایک مختصر گروہ رفیقوں کے جو دوسو سے کسی قدر زیادہ ہیں۔جن پر خدا کی خاص رحمت ہے۔جن میں سے اول درجہ پر میرے خالص دوست اور محبّ مولوی حکیم نورالدین صاحب اور چند اور دوست ہیں جن کو میں جانتا ہوں کہ وہ صرف خدا تعالیٰ کے لئے میرے ساتھ تعلق محبت رکھتے ہیں۔اور میری باتوں اور نصیحتوں کو تعظیم کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کی آخرت پر نظر ہے۔سو وہ انشاء اللہ دونوں جہانوں میں میرے ساتھ ہیں اور میں اُن کے ساتھ ہوں۔میں اپنے ساتھ اُن لوگوں کو کیا سمجھوں جن کے دل میرے ساتھ نہیں۔جو اس کو نہیں پہچانتے جس کو میں نے پہچانا ہے اور نہ اس کی عظمتیں اپنے دلوں میں بٹھاتے ہیں اور نہ ٹھیٹھوں اور بے راہیوں کے وقت خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور کبھی نہیں سوچتے کہ ہم ایک زہر کھا رہے ہیں جس کا بالضرور نتیجہ موت ہے۔درحقیقت وہ ایسے ہیں جن کو شیطانی راہیں چھوڑ نا منظور ہی نہیں۔یادر ہے کہ جو میری راہ پر چلنا نہیں چاہتا وہ مجھ میں سے نہیں اور اپنے دعوی میں جھوٹا ہے اور جو میرے مذہب کو قبول کرنا نہیں چاہتا بلکہ اپنا مذہب پسندیدہ سمجھتا ہے وہ مجھ سے ایسا دور ہے جیسا کہ مغرب مشرق سے۔وہ خطا پر ہے کہ سمجھتا ہے کہ میں اس کے ساتھ