جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 75 of 77

جلسہ سالانہ — Page 75

75 جائے۔جتنے دنوں کی اجازت ملی ہے جرمن حکومت کی طرف سے، یہ حکومت کا احسان ہے اور اس احسان کی ناشکری ہرگز نہ کریں۔کیونکہ اس سے جماعت کے وقار کو اور نیک نامی کو بہت دھچکا لگتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیئے۔مگر اگر خدا نخواستہ فرض کریں اتفاق سے کوئی ایسا حادثہ ہو جائے تو اس کے لئے میرے پاس اور تو کوئی ذریعہ نہیں ، صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ یا جرمنی سے چلے جاؤ یا جماعت سے باہر چلے جاؤ۔اور ایسے موقعہ پر جب کہ جماعت کی ساکھ کا سوال پیدا ہوتا ہے اگر آپ جرمنی سے باہر نہیں جائیں گے تو ہمیشہ کے لئے جماعت سے باہر نکلیں گے۔بعد میں اس کی معافیاں مانگنے کا کوئی فائدہ نہیں۔کیونکہ اس صورت میں ہم ہر گز نہیں معاف کریں گے کہ آپ نے حکومت کو دھوکہ دیا اور جماعت کی ساکھ بگاڑ دی۔ہدایات بر موقعہ جرمنی ۲۰۰۱ بحوالہ ہفت روزه بدر۔قادیان ۱۱ اکتوبر ۲۰۰۱)