جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 106 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 106

1۔4 ٹیچنگ آف اسلام مسلمانوں کی الہامی کتاب قرآن مجید کی نہایت عمدہ تفسیر ہے مصنف کا اسلوب بیان ایک مزید اخلاقی معیار قائم کرتا ہے جسے ہماری رائے میں مذہب پر قلم اٹھانے والے تمام مصنفین کو پیش نظر رکھنا چاہئیے۔جو یہ ہے کہ اک نا ہی چینیف کا انداز منفی نہیں بلکہ مثبت ہونا چاہیے اور اسے ہر نوع کی خوبیاں واضح کرنا چاہیں نہ کہ محض دوسروں کی خامیاں۔یہ اصول کتاب ٹیچنگز آف اسلام نہایت واضح طور پر قائم کرتی ہے جس کی بناء پر اس کا مؤلف، قاری کو اسلام کے بنیادی اصولوں کی ستائش کی ترغیب دلانے کی خاطر کسی غیر مسلم نظام کے خلاف تلخ رویا اختیار نہیں کرتا۔اور یہ بات کوئی اور طرز بیان اختیار کرنے سے مکن نہ تھی۔الغرض یہ کتاب خلوص اور حق الیقین کا مرقع ہے۔دوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ثابت کیا کہ موجودہ عیسائی مذہب کا موجد پولوس ہے۔( الحکم۔سارا پریل ۶۱۹۰۲ صفحه ۷) یورپ صدیوں سے عیسائیت کا گہوارہ بنا ہوا ہے اور کیتھولک اور پروٹسٹنٹ دونوں ہی نظریاتی کشمکش کے باوجود پولوس کو شیح کا رسول اور ترجمان یقین کرتے ہیں لیکن حضرت سیح موعود کے علم کلام اور احمدمی مجاہدین کی مساعی کے نتیجہ میں اس تثلیت کدہ کے قلب سے یہ تحریک اُبھر رہی ہے کہ موجودہ عیسائیت کا باقی پولیس ہے۔حضرت یوں مسیح کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔چنانچہ زیور یونیورسٹی میں دینیات کے پروفیسر ڈاکٹر آئلڈ میٹر (Dr۔Annold Meyer, Professor of Theology, Zurich Univer- sity)۔h عیسائیت کا مطالعہ کرنے کے بعد ٹھیک اس نتیجہ پر پہنچے ہیں چنانچ آپ لکھتے ہیں۔