جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 92 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 92

۹۲ وہ ذات ہے جس کا ہر وصفف ، ہر خط و خال اور ہر ادا آپ کے کمال کی دلیل ہے اسی لیے قدرت نے آپ کے واسطے وہ نام تجویز کیا جس کے معنی مستم تعریف کے ہیں کہ اگر دنیا میں کوئی ایسی ہستی ہے جس کا ہر وصف اسے ہر دوسرے شخص کے مقابلے میں محمد یعنی قابل تعریف ثابت کرتا ہو اور اس کے لئے کسی بیرونی پسیل کی ضرورت نہ ہو تو وہ صرف پیغمبر اسلام ہے جن کی تعریف کے لیے " محمد مست بربان محمد " ہی کا مصرع پورے طور پر صادق آتا ہے۔خطبات بدر صفحہ ۱۶۷ ناشر شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز کشمیری بازار لاہور ) ایران ایران مسلم دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو سرکاری اور عوامی دونوں حیثیت سے ظہور مہدی کے تخیل کو اپنے سینہ میں بسائے ہوئے ہے۔ایرانیوں کے سوا کسی اور قوم کو یہ اعزاز حاصل نہیں۔پچھلے چند برسوں میں حضرت امام مہدی کے بارے میں اتنی کثرت سے لڑریچر شائع ہوا ہے کہ گزشتہ تمام ریکارڈ ماند پڑ گئے ہیں۔اس لٹریچر کی ایک بھاری اور منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کئی علامات مہدی کے پورے ہونے کا واضح اقرار کیا گیا ہے جو تعجب خیز بات ہے۔مثلاً علامہ باقر مجلسی کی عربی کتاب بحار الانوار جلد ۱۳ شیعہ دنیا میں امام مہدی علیہ السلام کے حالات و علامات پر سمندر کی حیثیت یکھتی ہے۔عہد حاضر کے ایک ایرانی فاضل علامہ علی دوانی نے اس کو فارسی زبان میں منتقل کیا ہے اور طہران کے دارالکتب الاسلامیہ نے اسے مہدی کے پیارے نام سے متعدد بار شائع کیا ہے۔کتاب کا پندرھواں ایڈیشن راس