جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 40 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 40

پروم الشیخ عبد الله بن زید ال محمود رئيس الحاكم الشرعيه والشئون المد فيه بدولة قطر عبداله زیان رئیس و چیف جسٹس شرعی عدالت اور وزیر امور مذہبی قطر) بر طار اس نظریہ کا اظہار کر چکے ہیں (رسالہ " لا مهدى ينتظر از اشیخ عبد الله بن زید آل محمود) مدتوں سے عالم اسلام میں یہ خیال پرورش پارہا تھا کہ جونہی مہدی موعود مطلع عالم پر نمودار ہوں گے ساری دنیا آپ پر فوراً ایمان لے آئے گی لیکن اب سرزمین عرب سے ہی یہ آوازیں اُٹھنی شروع ہو چکی ہیں کہ اگر آج عیسی و موسیٰ علیهم السلام ہی نہیں خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی دوبارہ تشریف لے ہیں تو ان کی شدید مخالفت کی جائے گی۔چنانچہ مصری عالم الاستاذ لحیم شیخ نظاری نے الجواهر فى تفسير القرآن (جلد ۳ صفحہ ۱۱۲ طبع ثانی ہیں اور علامہ عباس محمود العتاد نے کتاب حیات مسیح (صفحہ ۲۱۳ ) میں انہی خیالات کا اظہار کیا ہے۔اور عراق کے مشہور عالم دین الشیخ محمد رضا الشبینی فرماتے ہیں :- 14 وَاحْبَرُ ظَنِي لَوْانَا نَا مُحَمَّد لَلَاقَى الَّذِي لَا قَاهُ مِنْ أَهْلِ مَكَةٍ عَدَ لنَا عَنِ النُّورِ الَّذِي جَاءَنَا بِهِ كَمَا عَدَلَتْ عَنْهُ قُرَيْشٍ فَضَلَبٍ إذَنْ لَقَضَى لَا مَنْهَجُ النَّاسِ مَنْهَى وَلَا مِلَةُ الْقَوْمِ الْأَوَاخِرِ مِلَّتِ ۶۱۹۴ لئے ديوان الشبيبي صفح - اناشر مطبعة لجنة التأليف والترجمة والتبشير شاي - یعنی میر اظن غالب ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) آج ہمارے پاس تشریف لے آئیں تو آپ کو آج بھی اس قوم کے ہاتھوں اُسی قسم کے مصائب اور انکار ہی سے دوچار ہونا پڑے گا جس طرح آپ اہلِ مکہ کے ہاتھوں دو چار ہو۔کیونکہ ہم اس نور سے جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لاتے تھے روگردانی کر چکے ہیں جس طرح قریش نے اس سے منہ پھیرا تھا اور گمراہی کے گڑیا تجھے