جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 24
۲۴ سے زیادہ سزا کا ستحق ہوگا۔(یکن نے اگلے دن ایک ساٹھ سالہ احمدمی خاتون کو قرآن پاک حفظ کرتے دیکھا ہے۔وجہ پوچھی تو کہنے لگیں۔جب مولوی لوگ یہ خزانہ میرے گھر سے اُٹھا کر لے جائیں گے تو تلاوت کیسے کروں گی۔اور یہ کہتے ہوئے اُس کی آنکھوں کے موتی جھڑ رہے تھے )۔ان پر سلمانوں کی طرح ذبیحہ اور حلال گوشت کھانے پر پابندی لگ سکتی ہے اور کافری کی تصدیق و توثیق کے لیے ان کو حرام گوشت کھانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔یہ دائرہ پھیلنا ہی جا رہا ہے مگر کیا آپ اسے مذاق سمجھ رہے ہیں ؟ جب پہلے دن میں نے یہ خبر پڑھی تھی کہ کلمہ پڑھنے پر یا کلمہ کے بیج لگانے پر چند نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے تو میں نے بھی اسے مذاق ہی سمجھا تھا کہ رب العالمین اور رحمت للعالمین کا نام لینے پر پابندی کیسے لگ سکتی ہے ؟ جسٹس ایم آر کیانی مرحوم نے فرمایا تھا کہ بعض انسانی حقوق اتنے بنیادی ہوتے ہیں کہ اُن پر پابندی لگائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر اب وہ زمانہ بھی بیت گیا۔اب شاعر یہ کہنے کی جسارت وہ یہ نہیں کر سکتا ہے تجھے کیا پڑی ہے زاہد مری طرز بندگی سے نه حرم رتری و رانت نه خدا ترا اجارا پرانے زمانے کے بادشاہ بعض مخالفین پر بھو کے شیروں کے پنجرے میں پھینک کر تماشا دیکھا کرتے تھے پاکستان کے بادشاہ لوگ اس شاندار روایت کو پھر زندہ کر رہے ہیں ؟ اسلام یا کلا از هم صفحه بهم تا ۱۵۱ مولفه اصغر علی