جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 137 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 137

مفتی محمد صادق صاحب کا بیان ہے کہ ع ایک دفعہ یکن لاہور سے قادیان آیا ہوا تھا اور حضرات کے گرد علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس حضور کے اندر کے کمرے میں بدھا تھا کہ یا ہر جیسے ایک لڑی کا پیغام لایا کہ قاضی آل محمد صاحب آئے، ہیں۔اور کہتے ہیں کہ ایک نہایت ضروری پیغام لایا ہوں۔حضور خود سُن لیں۔حضور نے مجھے بھیجا کہ ان سے دریافت کرو کیا بات ہے۔قاضی صاحب سیڑھیوں میں کھڑے تھے۔میں نے جا کر دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے حضرت مولوی محمد احسن صاحب نے بھیجا ہے کہ ایک نہایت عظیم الشان خوشخبری ہے اور خود حضرت صاحب کو ہجا سنانی ہے۔لیکن نے پھر جاکر عرض کیا کہ وہ ایک عظیم الشان خوشخبری لائے ہیں اور صرف حضور کو ہی سنا تا چاہتے ہیں حضور نے فرمایا آپ پھر جائیں اور انہیں سمجھائیں تراش قت مجھے فرصت نہیں وہ آپ کو ہی سمجھا دیں اور آپ آکر مجھے سُنا دیں۔میں نے حکم کی تعمیل کی اور قاضی آل محمد صاحب کو سمجھایا کہ وہ خوشخبری مجھے سُنا دیں میں حضرت صاحب کو سنا دیتا ہوں تب قاضی صاحب نے ذکر کیا کہ ایک مولوی کا مباحثہ حضرت مولوی محمد حسن صاحب کے ساتھ تھا اور اس مولوی کو خوب پہ کھاڑا اور لتاڑا گیا اور شکست فاش دی میں نے اگر یہ خبر حضرت صاحب کے حضور عرض کی حضور نے تلبستم کرتے ہوئے فرمایا میں نے سمجھا یہ خبر لاتے ہیں کہ یورپ مسلمان ہو گیا ہے ؟ ( ذکر جیب صفحہ ۵۲-۵۲ مولف حضرت مفتی محمد صادق صاحب )