جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 114 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 114

۱۱۴ کی اور ان کے بعد اسلام کی توسیع وترقی کی راہ ہموار کی۔۔۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں صفات و کمالات کا جو عین امتزاج موجود تھا اُس کی تین جہتیں تھیں۔ایک نبوت کا فیضان۔۔۔۔۔دوسرے سیاست و حکمرانی میں اُن کی بصیرت۔۔۔۔۔اور تیسرے ایک کے ظلم کی حیثیت سے اُن کی مہارت و حذاقت اور تمام مناصب پر اہل ترین افراد کا انتخاب۔۔۔جب کوئی اسلام کی ابتدائی تاریخ اور سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) پر جس حد یک نظر ڈالتا ہے وہ اُسی حد تک اُن کی کا میا بیوی اور کامرانوں پر حیران و ششدر رہ جاتا ہے۔حالات نے انہیں کس درجہ سازگاری عطا کی۔اس طرح کے مواقع تو کسی کو شاذ و نادر اصل ہوتے ہیں۔بالکل وقت کی آواز بن کر ایک پیغمبر اور ایک منتظم کی حقیقتیں انہیں اگر حاصل نہ ہوتیں، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کے پیچھے ایک خدا پر انہیں غیر متزلزل اعتقاد نہ ہوتا ، اور اگر وہ اس قین محکم سے بہرہ ور نہ ہوتے کہ وہ خدا کے فرستادہ ہیں تو شاید تاریخ انسانیت کا ایک اہم اور قابل ذکر باب رقم ہو جانے سے رہ جاتا۔(WATT۔W۔MONTGOMERY - MOHAMMAD PROPHET AND STATESMAN OXFORD UNIVERSITY PRESS LONDON 1981 P۔236-237) ه ما خود نقوش رسول نمبر جلد ۱ صفحه ۵۴۰