جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 113 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 113

١١٣ مغرب کو یہ اچھی طرح معلوم ہو گیا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ کی سنجیدگی پر یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں۔اپنے ایمان فر عقیدہ کی خاطر مظالم سہنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ، ان پر اعتقاد رکھنے والوں کا اعلیٰ اخلاق و کردار اور ان کی طرف امام و پیشوا کی حیثیت سے دیکھنا، پھر آخر کار ان کی عظمتیں اور کامیابیاں ، یہ سب دلیل ہیں اُن کے اخلاص کامل کی۔اس لیے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کو ایک مدعی کا ذب ( IM POSTER) قرار دیتے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اور پیدا ہو جاتے ہیں۔مزید برآں ، تاریخ کی کوئی شخصیت ایسی نہیں ہے جسے مغرب میں اس قدر کم سراہا گیا ہو جتنا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم کو۔اس لیے اگر ہم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کوکچھ بھی سمجھنے کی نیت رکھتے ہوں، تو ضروری ہے کہ ہم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اپنے مشن میں دیانت دار قرار دیں اور مقصد سے اُن کے خلوص اور وابستگی کے قائل ہو جائیں۔اگر ہم انغلطیوں کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں جو اپنے ماضی سے ہم نے ورثہ میں پائی ہیں تو ہمیں ہر معاملہ میں ان کے خلوص اور دیانت کو ہر حال پیش نظر رکھنا ہو گا جب تک کہ کوئی الزام ان کے خلاف پوری طرح ثابت نہ ہو جائے " (WATT۔W۔MONT GOMARY۔MUHAMMAD AT MECCA, OXFORD, 1953, P52) حالات، مواقع اور وقت سر نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کا ساتھ دیا اور مختلف بعوامل نے مل کر اُن کی زندگی میں کامیابیوں