اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 8
8 تذکرۃ الاولیاء کا اپنے مفید مطلب خلاصہ شامل کر لیا۔اور حصہ دوم میں برصغیر پاک و ہند کے بعض صوفیا کے حالات درج کر دیئے ہیں۔اس مصلحت آمیز کا روائی کے نتیجہ میں بھی بعض حوالے مستقل طور پر نظروں سے اوجھل ہو گئے ہیں۔ان میں سے بھی چند حوالے پیش خدمت ہیں۔نیز فرمایا : حضرت امام جعفر صادق) کے الہام مقبولوں کا وصف ہے اور بغیر الہام استدلال کرنا مردودوں کا فعل ہے۔(صفحہ 15) ۲۔اگر پیغمبر میں معجزہ ہے تو ولی میں کرامت ہے اور پیغمبر اے کی متابعت کی برکت سے جس نے حرام کی ایک دمڑی اس کے مالک کو واپس کر دی ہوئے نبوت کا درجہ مل گیا اور نیز فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چالیسواں حصہ ہے۔(صفحہ 60) ۳۔منقول ہے کہ جب آپ (حضرت ابو یزید بسطامی مسجد میں جانتے تو کھڑے روتے رہتے۔لوگ پوچھتے کیوں فرماتے میں اپنے تین حیض والی عورت کی۔(28) طرح پاتا ہوں۔۴۔آپ (حضرت سفیان ثوری ) بصرہ میں بیمار پڑ گئے آپ کو اسہال کی بیماری تھی۔لیکن عبادت سے ایک دم بھی آرام نہ لیتے تھے۔اس رات حساب کیا تو آپ نے ساٹھ مرتبہ اٹھ کر وضو کیا اور نماز ادا کی۔(صفحه 181)