اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 4 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 4

صحافت پاکستان کا انکشاف 29 مئی 1974 ء کے مبینہ سانحہ ربوہ سے صرف بارہ دن پیشتر صحافت پاکستان کے ذریعہ سے پہلی بار یہ سنسنی خیز انکشاف منظر عام پر آیا کہ ایک خصوصی سازش کے تحت اسلام کے قدیم اور بیش قیمت لٹریچر میں تیزی سے تحریف کی جارہی ہے جو مجموعہ خطب سے لے کر احادیث بلکہ تراجم و تفاسیر قرآن پر محیط ہو چکا ہے اس سلسلہ میں لاہور کے موقر اخبار امروز 17 مئی 1974ء صفحہ 4 پر حسب ذیل نوٹ سپر د اشاعت کیا جو ملک میں علمی اور درد مند حلقوں میں پوری توجہ اور اضطراب و تشویش سے پڑھا گیا یہ نوٹ خاکسار کی برسوں کی تحقیق کا نہایت مختصر سا خلاصہ تھا جس کا مقصد عشاق رسول عربی کو اس لرزہ خیز منصوبہ سے خبر دار کرنا تھا۔اٹھو وگرنہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی دوڑ وزمانہ چال قیامت کی چل گیا اس نوٹ کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔کچھ عرصہ سے بزرگان سلف کی بعض کتابوں میں رد و بدل کا سلسلہ شروع ہے۔جدید ایڈیشنوں میں بعض حوالوں کو اپنے معتقدات کے سانچہ میں ڈھالا جا رہا ہے۔بعض کتابوں کے متن میں ترمیم و تنسیخ اور حذف واضافہ کیا گیا ہے۔بعض جگہ صفحوں کے صفحے خارج کر دیئے گئے ہیں۔قدیم اسلامی لڑ پچر میں ترمیم و تنسیخ کا یہ منصو بہ نثر اور نظم دونوں پر حاوی ہے اور مواعظ وخطبات، سیرت و سوانح ، تصوف ، عقائد اور کلام وحدیث کی کتابوں تک ہی نہیں ، قرآن مجید کے ترجم اور تفسیر تک جا پہنچا ہے۔