اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 7
ہوتے اور بعض ایسے ہیں جن کو یہ حیض لاحق ہی نہیں ہوتا۔وہ ساری عمر پاک رہتے ہیں۔( ایضاً صفحه 477) ۴۔میں (حضرت ابوالحسن خرقانی) ماسوائے اللہ سے زائد ہو گیا۔پھر جب میں نے اپنے آپ کو بلایا تو حق تعالیٰ سے آواز آئی۔میں نے خیال کیا کہ اب میں خلقت سے آگے بڑھ گیا ہوں۔میں لبیک الھم لبیک کہتے ہوئے محرم ہو گیا۔پھر حج کرنے لگا۔اور وحدانیت میں جب طواف کرنے لگا تو بیت المعمور نے میری زیارت کی۔کعبہ نے میری تسبیح پڑھی۔ملائکہ نے میری تعریف کی۔پھر ایک نور نمودار ہوا۔جس میں حق تعالیٰ کا مقام تھا۔جب اس مقام میں پہنچا تو میری ملکیت میں کوئی چیز بھی نہ رہی۔(صفحہ 521) ۵۔نیز فرمایا ( حضرت ابوالحسن خرقائی۔ناقل ) کہ ایک روز اللہ تعالیٰ سے آواز آئی کہ جو شخص تیری مسجد میں داخل ہو گا۔اس کے گوشت پوست پر دوزخ حرام ہو جائے گی اور جو بندہ تیری مسجد میں دو رکعت نماز ادا کرے گا، خواہ تیری زندگی میں خواه تیری زندگی کے بعد وہ قیامت کے دن عابدوں میں اٹھے گا۔(صفحہ 549) ۲۔پیغمبر علیہ السلام سے منقول ہے ( قول حضرت ابو القاسم نصر آبادی ) کہ بعض قبرستان ایسے ہوں گے کہ ان کے چاروں کونے پکڑ کر اسے بغیر حساب کے بہشت میں ڈال دیں گے۔ان میں سے ایک بقیع بھی ہے۔(صفحہ 616) بہت سے حذف شدہ حوالوں میں سے صرف چھ اوپر درج کئے گئے ہیں۔آپ کو یہ معلوم کر کے تعجب ہوگا کہ اب ایک اور صاحب نے نہایت خوبی و کمال اور محنت و عرق ریزی سے ایک نیا تذکرۃ الاولیاء “ لکھا ہے جس کے پہلے حصہ میں اصل