اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 5 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 5

10 5 موجودہ ابتدائی تحقیق کے مطابق مندرجہ ذیل کتابیں قطعی طور پر ردو بدل کی اس سازش کا شکار ہو چکی ہیں۔ا تذكرة الاولياء۔تصنیف حضرت شیخ فریدالدین عطار - الاربعین فی احوال المهد تین مؤلفه حضرت شاہ اسماعیل شہید شمائل ترمذی از حضرت امام ابوعیسی ترندی صحیح مسلم شریف۔حضرت امام مسلم بن حجاج قیری ۵ تفسیر مجمع البیان۔حضرت الشیخ فضل ابن الحسن البطری المشہدی -۶- ترجمه قرآن مجید از حضرت شاہ رفیع الدین صاحب اس وقت صرف تذکرۃ الاولیاء کے حذف شدہ حوالوں میں سے چند مثالیں پیش ہیں۔تذكرة الاولياء دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی اور نامور عارف حضرت شیخ فریدالدین عطار (المتوفی ۱۲۲۱٬۵۶۱۸ء) کی تذکرۃ الاولیاء کو شہرت دوام حاصل ہے۔یہ کتاب کثیر التعداد اولیاء و صوفیا کے ایمان پرور حالات و شمائل کا بہترین ماخذ اور تصوف اسلامی کا نچوڑ تسلیم کی جاتی ہے۔اصل کتاب فارسی زبان میں ہے جس کا پہلا مستند اور با محاوره ارد و ترجمه جناب عطاء الرحمان صاحب صدیقی دہلوی کے قلم کا رہین منت سے جو ملک چین دین صاحب نقشبندی مجددی تاجر کتب منزل نقشبند یہ کشمیری بار ناہور نے اپریل 1925ء میں یہ صرف کثیر نہایت صحت سے بھیجوایا تھا۔علامہ عبد الرحمان صاحب شوق نے کتاب کے بعض فرمودات کو اپنے