اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 55 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 55

55 بیت اللہ شریف کا طواف کریں گے حالانکہ ان تینوں باتوں میں سے کوئی بات بھی وقوع میں نہ آئی اور حضور علیہ السلام کفار کے ساتھ صلح کر کے مقام حدیبیہ سے واپس تشریف لے آئے۔اس کے بعد حضرت خواجہ صاحب ابقاه الله تعالى ببقائه نے فرمایا کہ یہ مولوی نورالدین وہ بلا ہے جسے ہندوستان میں علامہ کہتے ہیں۔اشارات فریدی جلد ۳ صفحه ۴۳ ۴۴) نوٹ : مندرجہ بالا حوالوں کا ترجمہ مولانا عبدالمنان صاحب شاہد مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ مرحوم کی مشہور کتاب ”شہادات فریدی‘ مطبوعہ نومبر ۱۹۶۱ء سے لیا گیا ہے۔فجزاه الله و جعل مثواه في الجنة) حضرت خواجہ صاحب کے ملفوظات پانچ جلدوں میں شائع ہوئے تھے جو نایاب ہو چکے تھے۔ان کے ایک عقیدت مند مولانا الحاج کپتان واحد بخش سیال چشتی صابری نے بڑی تگ و دو اور تلاش کے بعد حاصل کئے اور ان کا نہایت عمدہ ، رواں اور سلیس اردو ترجمہ کیا۔یہ ترجمہ ”بزم اتحاد السلمین لاہور پاکستان (طارق روڈ لاہور ) نے رجب ۱۴۱۱ھ میں دیدہ زیب شکل میں شائع کیا مگر افسوس صد افسوس فاضل مترجم نے حضرت خواجہ صاحب کے حضرت مسیح موعود کے نام جملہ مکاتیب اور مذکورہ بالا ایمان افروز ارشادات ترجمہ سے یکسر خارج کر دیئے۔یہ سلوک ایک مرید کی طرف سے اپنے مرشد حق کی کتاب کے ساتھ کیا گیا ہے جس کی نسبت اسے خود مسلم ہے کہ : 33 یہ کتاب حضرت خواجہ صاحب کی زندگی کے آخری نو دس سال کی کاوش اور عرق ریزی کا نتیجہ ہے۔اور مریدین کی ظاہری و باطنی تعلیم و تربیت کے متعلق بیش