اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 54 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 54

54 ببقائہ نے فرمایا کہ اگر چہعبد اللہ اکتم حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی پیشگوئی (جو انہوں نے عبداللہ انھم کی موت کے متعلق کی تھی ) کی مقررہ مدت کے انداز اور حد سے باہر چلا گیا یعنی پیشگوئی کی معیاد کے بعد فوت ہوا مگر مرزا صاحب کے سانس ( یعنی بددعا) سے مرا۔اسی اثناء میں حاضرین مجلس میں سے ایک شخص نے عرض کی کہ کیا یہ عبداللہ آتھم جو مرزا صاحب قادیانی کی بددعا سے مرا ہے یہ وہی شخص ہے جس کا سر ہر سال انگریزوں کے پاس بیچا جاتا تھا یا کوئی اور؟ تو حضرت خواجہ صاحب ابـقـاه الــلــه تعالیٰ ببقائہ نے فرمایا کہ یہ وہ نہیں ہے، وہ سید احمد نیچری ہے وہ مسلمان ہے اور یہ عبداللہ انتم عیسائی ہے۔اشارات فریدی جلد ۳ صفحه ۱۵،۱۴) اس کے بعد خواجہ صاحب نے فرمایا کہ مرزا صاحب نے عبداللہ آتھم پادری کی موت کے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک سال کے عرصہ کے اندر مر جائے گا۔لیکن واقعہ اس کے خلاف وقوع میں آیا۔یعنی پادری آتھم اس موعود سال کے گزر جانے پر دوسرے سال مرا۔اس کے بعد حضرت خواجہ صاحب نے فرمایا کہ جب یہ بات مولوی نوالدین صاحب ( جو کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب کے مرید ہیں ) کے سامنے بیان ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگوں کا اعتقاد حضرت مرزا صاحب کے حق میں اس قسم کا نہیں ہے کہ آتھم پادری کے موعود سال کے اندر نہ مرنے سے متزلزل ہو کر ختم ہو جائے۔کیونکہ اس قسم کے واقعات اللہ تعالیٰ کی بعض مصلحتوں کے ماتحت سابقہ انبیاء کرام کے وقت میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔چنانچہ واقعہ حدیبیہ سے قبل حضرت محمد مصطفی ، احمد مجتبی رسول خدا ﷺ نے اپنے اصحاب سے فرمایا تھا کہ ہم اس سال صلى الله ع