اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 47 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 47

47 جھوٹے مذاہب کو چھوڑ کر ایسے نیک مرد کے درپے ہو گئے ہیں جو کہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہے اور صراط مستقیم پر قائم ہے۔اور ہدایت کا راستہ دکھاتا ہے۔اور یہ اس پر کفر کا فتویٰ لگاتے ہیں۔ان کے عربی کلام کو دیکھو جو انسانی طاقتوں سے بالا ہے اور ان کا تمام کلام معارف و حقائق اور ہدایت سے بھرا ہوا ہے۔وہ اہل سنت والجماعت اور دین کی ضروریات سے ہرگز منکر نہیں ہیں۔اس کے بعد حضرت خواجہ صاحب نے فرمایا کہ مرزا صاحب نے اپنے مہدی ہونے پر بہت سی علامات کی ہیں ان میں سے دو علامات انہوں نے خود اپنی کتاب ضمیمہ انجام آتھم میں درج کی ہیں۔وہ نہایت اعلیٰ اور بدرجہ غایت ان کے دعوئی مہدویت پر گواہ ہیں۔ایک یہ ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ نبی کریم میں اللہ نے فرمایا کہ مہدی اس بستی میں ظاہر ہوں گے جس کو کدعہ کہتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ ان کی تصدیق کرے گا اور دور دور شہروں سے ان کے اصحاب جمع کرے گا جن کی تعداد اصحاب بدر کے برابر یعنی تین سو تیرہ ہوگی اور ان کے پاس کتاب ہوگی جس میں ان اصحاب کی تعداد اور ان کے نام اور ان کے شہروں کے نام اور ان کے اوصاف اس چھپی ہوئی کتاب میں درج ہوں گے۔یعنی نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مہدی ایک ایسے گاؤں سے ظاہر ہوگا کہ لوگ اس کو کدعہ کہتے ہوں گے اور کدعہ اصل میں قادیان کا معرب ہے۔دوسری علامت یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث دار قطنی میں حضرت امام محمد باقر سے مروی ہے کہ یقینا ہمارے مہدی کے لیے دو نشان ہیں جب سے زمین و آسمان پیدا ہوئے کسی مدعی کے لیے یہ دونشان ظاہر نہیں ہوئے۔یعنی رمضان شریف