اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 40 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 40

40 مطلع کرتا ہوں کہ میں بلا شبہ آپ کے نیک حال کا معترف ہوں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کے صالح بندوں میں سے ہیں اور آپ کی سعی عند اللہ قابل شکریہ جس کا اجر ملے گا اور خدائے بخشند بادشاہ کا آپ پہ بڑا فضل ہے میرے لیے عاقبت بالخیر کی دعا کریں۔دوسرے خط کا خلاصہ یہ تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم (ترجمه) بخدمت جناب مرزا صاحب عالی مراتب مجموعه محاسن بیکراں متجمع اوصاف بے پایاں مکرم معظم برگزیدہ خدائے احد جناب مرزا غلام احمد صاحب متع الناس ببقائه وسرنى بلقائه وانعمه بالائه۔اس سلام کے بعد جو از روئے اسلام مسنون ہے اور کامل شوق اور اس دعا کے بعد کہ آپ کا نام روشن ہو اور آپ کا مرتبہ بلند ہو یہ بات واضح اور عیاں ہے کہ وہ مکتوب جس سے محبت کی بو آتی ہے اور جو کامل مہر بانیوں سے بھرا ہوا ہے مع اس کتاب کے جو آنجناب نے بھیجی تھی پہنچا۔جس نے تازہ خوشی کے چہرہ کو بے نقاب کر دیا اور بے حد خوشی کا موجب ہوا۔پس پوشیدہ نہ رہے کہ یہ خاکسار اپنی فطرت کے تقاضا کے مطابق شروع سے ہی جھگڑوں میں پڑنے اور مباحثات میں قدم رکھنے سے گریزاں رہا ہے۔یہ بات مخفی نہ رہے کہ آجکل کچھ علمائے وقت نے مجھ سے جواب طلبی کی ہے کہ کیوں ایک ایسے شخص کو ( یعنی آنجناب کو ) جو باتفاق علماء ایسا ویسا ثابت ہو چکا ہے نیک مرد قرار دیتے ہیں۔اور کس وجہ سے ان کے ساتھ حسن ظنی رکھتے ہیں۔