اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 36 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 36

36 مگر اس کے جدید مصری ایڈیشن میں اس فقرہ کو یوں بدل دیا گیا ہے کہ:۔" من رأى كانه سار الى الحق سبحانه وتعالى اهتدى الى صراط المستقيم (صفحه انا شر مصطفی البابی الحلی دادلاده بمصر ) اس تبدیلی کے نتیجہ میں مفہوم ہی الٹ گیا ہے اور معنی یہ ہوتے ہیں کہ جو شخص دیکھے کہ گویاوہ خدا کی طرف چل رہا ہے تو وہ سیدھی راہ تک پہنچے گا۔افسوس اسلامی علم و معرفت کا گنجینہ جو صدیوں سے ہمارے بزرگوں نے اپنے سینے سے لگا کر محفوظ رکھا اور پوری دیانتداری سے ہم تک منتقل کیا تھا اس لیے غارت کر دیا گیا کہ مسیح وقت حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود علیہ السلام کے اس مکاشفہ کو وجہ اشتعال بنایا جا سکے جس میں حضور نے دیکھا کہ گویا میں خدا بن گیا ہوں۔آئینہ کمالات اسلام صفحہ 564-566) آپ نے یہ کشف درج کرنے کے بعد صاف لفظوں میں واضح فرمایا کہ میں اس سے وحدت الوجودیوں کے عقیدہ کی طرح مراد نہیں لیتا نہ حلولیوں کی طرح کہتا ہوں کہ خدا مجھ میں حلول کر آیا ہے بلکہ اس کشف کا وہی مطلب ہے جو صحیح بخاری کے قریب نوافل والی حدیث کا ہے۔( بخاری جلد ۴ صفحه ۸۰ کتاب الرقاق باب التواضع - مطبوعہ مطبع الہیہ مصر )