اسلامی جہاد کی حقیقت — Page 14
اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اُس ڈھال کے پیچھے آنے کی توفیق بخشے جسے اللہ تعالیٰ نے عصر حاضر میں اُن کے لئے مہیا فرمایا ہے۔اس کے علاوہ جماعت احمد یہ دنیا کے ہر انسان کو چاہے اُس کا تعلق کسی بھی مذہب و علاقے سے ہو سیدنا حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام کے الفاظ میں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہماری طرف سے صلح کاری اور امان کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں ہے۔میں بنی نوع انسان سے ایسی محبت کرتا ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں سے بلکہ اس سے بڑھ کر ( اربعین روحانی خزائن ج ۷ اص ۳۴۴)۔وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے، وہ یہ ہے کہ خدا میں اور اس کی مخلوق کے رشتہ میں جو کدورت واقع ہوگئی ہے۔اس کو دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں اور سچائی کے اظہار سے مذہبی جنگوں کا خاتمہ کر کے صلح کی بنیاد ڈالوں۔لیکچر لا ہور۔روحانی خزائن جلد ۲۰ ص۱۸۰) دعا ہے اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو دنیا کے ہر علاقے میں صلحکاری کا سفید جھنڈا بلند کرتے ہوئے، انسان اور انسان کے درمیان محبت و پیار پیدا کرنے کا عظیم جہاد، اُس وقت تک کرنے کی توفیق عطا فرما تا چلا جائے جب تک دنیا کے ہر انسان کی روح سیدنا حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ کے یہ الفاظ نہ دہرانے لگے بتاؤں تمہیں کیا ، کہ کیا چاہتا ہوں ہوں بنده مگر میں خدا چاہتا ہوں مجھے ہر کسی ނ گز نہیں ہے میں دنیا میں سب کا بھلا چاہتا ہوں اے اللہ ہماری دعا قبول فرما۔آمین!