اسلامی جہاد کی حقیقت — Page 12
اپنی بے وقوفی سے اس قسم کی کاروائی کرتا ہے تو اُسے اسلام کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے۔جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ دشمنان اسلام نے اسلام کو بدنام کرنے کے لئے مسلمانوں کے علماء سے اپنے مفاد اور مطلب کے مطابق فتوے جاری کروائے ، حیرت کی بات ہے یہ کاروائی آج کے دور میں بھی جاری ہے۔سماعت فرمائیں جالندھر سے شائع ہونے والے روز نامہ ہند سماچار کی خبر : امریکہ پرا استمبر کے حملوں کے بعد سی۔آئی۔اے۔نے عرب دنیا میں امریکی مخالف جذبات کو سرد کرنے اور اعتدال پسندی کی تبلیغ کرنے کے لئے ملاؤں کو خریدا اور نقلی علماء کھڑے کئے یہ بات ایک نئی کتاب۔۔۔سی۔آئی۔اے۔اور ایف۔بی۔آئی۔کے بارے میں کئی کتابوں کے مصنف اور ایک محقق رپورٹر رونالڈ کسلر نے کہی ہے۔کیسلر نے بتایا کہ ہی۔آئی۔نے ملاؤں کو فتوے جاری کرنے کے لئے پیسہ دیا۔“ ہند سماچار جالندھر ۲۹ ستمبر ۲۰۰۳ء) ۱۹۸۰ء کے دھاکے میں جب افغانستان پر روسی قبضہ تھا تو یہی امریکہ تھا جس نے مسلمانوں کوروس کے خلاف جہاد کرنے کی ترغیب دی۔اُس وقت جہاد کے حق میں فتوے دلوائے تھے۔سامعین کرام ! آپ نے اندازہ لگالیا، کہ دشمنان اسلام، اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے مسلمان کہلانے والے علماء کو ہی لالچ و رشوت دے کر اپنا آلہ کار بناتے۔اور نقلی علماء کھڑے کرتے ہیں۔اور سادہ لوح مسلمان ان علماء کے فتووں پر عمل کرتے ہیں۔اور بعض اپنی سادگی اور نادانی میں جہاد کا نام سنتے ہی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہو جاتے ہیں۔دین مصطفی سالی سیستم کی یہ بدنامی اور مظلومیت دیکھ کر احمدی مسلمان کا دل تڑپ اٹھتا ہے۔مسلمان جتنا چاہیں جماعت احمدیہ پر مظالم کے پہاڑ 12