اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 142
اسراف : الاعراف آیت ۳۲۔بنی اسرائیل آیات ۲۸٬۲۷ جاہلا نہ تقلید : بنی اسرائیل آیت ۳۷ غرور و تکبر: بنی اسرائیل آیت ۳۸۔المومنون آیت ۷ ۴۔لقمان آیت ۱۹ ناپ تول میں کمی : المطففین آیات ۲ تا ۴ برے نام رکھنا : الحجرات آیت ۱۲ بجل: النساء آیت ۳۸۔محمد آیت ۳۹۔الحدید آیات ۲ تا ۵ - الحشر آیت ۱۰۔التغابن آیت ۱۷ خیانت النساء آیات ۱۰۶ ، ۱۰۸۔الانفال آیات ۲۷، ۵۹ بدظنی : الحجرات آیت ۱۳ جھوٹ : الحج آیت ۳۱۔الفرقان آیت ۷۳ چوری المائدة آیت ۳۹ اسلام تمام مذاہب کے راہنماؤں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ مل جل کر کوشش کریں که نیکی کو فروغ حاصل ہو اور وہ دلوں میں راسخ ہو جائے اور لوگوں کو بدی کے خلاف متنبہ کیا جائے۔کاش ایسا ہو سکے تاکہ دنیا کی حالت سنور جائے۔اسلام نسل پرستی کورڈ کرتا ہے موجودہ دور میں نسل پرستی ایک ایسی لعنت ہے جو امن عالم کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔قرآن کریم نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ تمام بنی نوع انسان کو یہ حقیقت یاد دلاتا ہے کہ يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِى خَلَقَكُمْ مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا 142