اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 63 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 63

و 1000 إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَان وَ إِيْتَأَيَّ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (سورة النحل آیت (۹) ترجمہ۔یقینا اللہ عدل کا اور احسان کا اور اقربا پر کی جانے والی عطا کی طرح عطا کا حکم دیتا ہے اور بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں اور بغاوت سے منع فرماتا ہے تا کہ تم عبرت حاصل کرو۔اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوَ وَزِينَةٌ وَ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَ تَكَاثر هو فِي الْأَمْوَالِ وَإِلَّا وَلَادِ كَمَثَلِ غَيْتَ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ وہ لگا وہ ط لا فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَ مَغْفِرَةٌ مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانُ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِه (سورۃ الحدید آیت ۲۱) 28 ترجمہ۔جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کر دے اور سج د صح اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔( یہ زندگی ) اس بارش کی مثال کی طرح ہے جس کی روئیدگی کفار (کے دلوں ) کو لبھاتی ہے۔پس وہ تیزی سے بڑھتی ہے۔پھر تو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے۔پھر وہ ریزہ ریزہ ہو جاتی ہے اور آخرت میں سخت عذاب ( مقدر) ہے نیز اللہ کی طرف سے مغفرت اور رضوان بھی۔جبکہ دنیا کی زندگی تو محض دھو کے کا ایک عارضی سامان ہے۔63